Skip to main contentSkip to footer

آپریشن غضب للحق، قندھار ایئر فیلڈ آئل اسٹوریج سائٹس تباہ

Kandahar Airfield Oil Storage Attack

آپریشن غضب للحق، قندھار ایئر فیلڈ آئل سٹوریج سائٹس تباہ

آپریشن غضب للحق کے تحت پاک فوج کی کارروائی میں قندھار ایئر فیلڈ آئل اسٹوریج سائٹس تباہ کردی گئیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے آپریشن غضب للحق کے تحت 12 اور 13 مارچ کی درمیانی شب قندھار ایئر فیلڈ کی آئل سٹوریج سائٹس کو موثر حملوں کے ذریعے تباہ کر دیا ہے۔

اس حوالے سے دستیاب ویڈیو میں حملوں سے پہلے اور بعد کے مناظر واضح طور پر دکھائے گئے ہیں، جن سے کارروائی کی شدت اور مثر نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ آئل اسٹوریج سائٹس افغان طالبان اور دیگر دہشت گرد تنظیمیں اپنی مذموم کارروائیوں کے لیے استعمال کر رہی تھیں۔

پاک فوج موثر اور طاقتور کارروائیوں کے ذریعے افغان طالبان اور فتن الخوارج کے دہشت گرد ٹھکانوں اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنا رہی ہے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہناہے کہ آپریشن غضب للحق کے تحت کارروائیاں اہداف کے حصول تک جاری رہیں گی۔ فوج اپنی تمام تر استعداد کے ساتھ دہشتگردی کے خلاف اقدامات کو عملی جامہ پہنا رہی ہے۔

کیا آپ خیبرپختونخوا رمضان پیکج کیلئے اہل ہیں؟ پورٹل متعارف کرادیا گیا

Next Post
بیس لاکھ افغان مہاجرین واپس چلے گئے،انخلا کا عمل مزید تیز
Previous Post
کیا آپ خیبرپختونخوا رمضان پیکج کیلئے اہل ہیں؟ پورٹل متعارف کرادیا گیا