Site icon bnnwatch.com

جاپان میں ریچھ کی آمد پر پورا شہر سنسان، سکول بند

جاپان میں ریچھ کی آمد پر پورا شہر سنسان، سکول بند

جاپان کے شہر اتسونومیا میں خطرناک جانور کی آمد پر ہر طرف خوف و ہراس پھیل گیا، لوگ گھروں میں دبک کر بیٹھ گئے جبکہ تعلیمی ادارے بھی بند کردئیے گئے۔ غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق مقامی حکام نے بتایا ہے کہ تقریبا 5 لاکھ آبادی والے اس شہر میں جو دارالحکومت ٹوکیو سے تقریبا 100 کلومیٹر شمال میں واقع ہے

اس خوفناک جانور کو پہلی بار ایک رہائشی علاقے میں پارک کے قریب دیکھا گیا ۔ رپورٹ کے مطابق تمام 94 پرائمری اور جونیئر ہائی اسکولوں کی بندش ریچھ کے کھلے عام گھومنے کی اطلاعات اور سیکیورٹی کیمروں میں اس کی فوٹیج آنے کے بعد کی گئی۔ ویڈیو فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بدمست ریچھ شہر کے گلی محلوں میں سر عام دوڑ رہا ہے

اور سامنے آنے والے لوگوں پر حملے بھی کررہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ ریچھ مسلسل تین دن سے شہر کی مصروف گلیوں، شاپنگ آرکیڈز اور فیکٹریوں کے قریب گھوم رہا ہے مقامی انتظامیہ اس قابو پانے میں ناکام ہے اور یہ تاحال آزاد ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی جاپان کے کچھ شہری علاقوں میں ریچھوں کے داخلے اور حملوں کے واقعات رونما ہوئے تھے

روزانہ مچھلی کے تیل کے کیپسول کا استعمال ذیابیطس ٹائپ ٹو سے بچنے میں معاون ثابت

 

جس میں مزید اضافہ دیکھا جا رہا ہے، صورتحال پر قابو پانے کیلئے حکومت نے رواں سال ایک خصوصی ٹاسک فورس بھی قائم کی ہے۔ گزشتہ ہفتے شمال مشرقی شہر فوکوشیما میں ایک ریچھ کے حملے میں کم از کم چار افراد زخمی ہوگئے تھے۔

Exit mobile version