اسرائیلی دفاعی نظام بیٹھ گیا، تل ابیب میں متعدد دھماکے
پاسدران انقلاب ایران کی جانب سے جوابی کارروائی میں متعدد میزائل اسرائیل کی جانب داغ دیئے گئے ہیں جس کے بعد اسرائیل دفاعی نظام میزائل روکنے میں مصروف ہے تاہم
اب تک کی اطلاعات کے مطابق اسرائیل دفاعی نظام میزئل روکنے میں ناکام دکھائی دے رہا ہے اور اسرائیل شہروں میں اس وقت متعدد عمارتیں ملیامیٹ ہوچکی ہیں۔ متعدد عمارتوں سے دھواں اٹھتا دکھائی دے رہا ہے جبکہ حیفہ اور تل ابیب دھماکوں سے لرز اٹھے ہیں۔
ایرانی میڈیاکے مطابق تاحال میزائلوں اور ڈرونز کی پہلی کھیپ ہی پھینکی گئی ہے جبکہ اس جنگ کا اختتام ایران لکھے گا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی بیلسٹک میزائلوں نے بڑے پیمانے پر اسرائیلی شہروں اور شہریوں کو نقصان پہنچایا ہے اور اسرائیل کے مکمل خاتمے تک ایران لڑتا رہے گا
دوسری جانب اسرائیل میں کھلبلی مچ گئی ہے اور سائرن بجا بجاکر شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی جارہی ہے جبکہ اسرائیلی صدر نیتن یاہو کے امریکہ فرار ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آرہی ہیں

