اسحق ڈار وزرائے خارجہ کا استقبال کرتے ہوئے فرش پر گر گئے
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار مہمان وزرائے خارجہ کا استقبال کرتے ہوئے فرش پر گرگئے۔ تفصیل کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب دفتر خارجہ میں ایک استقبالیہ تقریب جاری تھی جہاں مشرق وسطی تنازعہ میں ثالثی کی کوششوں کیلئے برادر اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کی آمد کے موقع پر مہمانوں کے استقبال کے لئے ہونے والی تقریب میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار دفتر خارجہ میں مہمان وزرائے خارجہ کا استقبال کرتے ہوئے پائوں پھسلنے کے باعث فرش پر گرگئے،
یہ تقریب سرکاری ٹی وی چینل پر براہِ راست نشر کی جارہی تھی جس میں دیکھا گیا کہ اسحاق ڈار ایک مہمان کے استقبال کے لیے آگے بڑھتے ہیں کہ اسی دوران اچانک ان کا پائوں پھسلتا ہے اور نیچے گرجاتے ہیں، لائیو نشریات کے دوران یہ منظر بھی عکس بند ہوگیا تاہم وزیر خارجہ کو کوئی چوٹ نہیں آئی ۔
