انڈیا بمقابلہ پاکستان کرکٹ زمین اور آسمان ہیں، عرفان پٹھان کا طنز
بھارتی آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ انڈیا بمقابلہ پاکستان ایسے ہی ہے جیسے زمین اور آسمان ہوتے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں پاکستان کو پھر سے بھارت کے ہاتھوں بدترین شکست ہوئی ہے، گرین شرٹس کی نہ لڑنے کی روش اور سینئر کرکٹرز کی نہایت خراب پرفارمنس دیکھ کر نہ صرف شائقین کرکٹ بلکہ سابق کرکٹرز کے صبر کا پیمانہ بھی لبریز ہوگیا ہے۔
اکثر و بیشتر پاکستان کو تنقید کا نشانہ بنانے والے سابق کرکٹر نے اس موقع کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان کی عبرتناک شکست کے بعد پاکستان کی کرکٹ کو زمین سے تشبیح دی ہے۔
بھارت کے سابق کرکٹر عرفان پٹھان نے کہا کہ بھارت بمقابلہ پاکستان کرکٹ ایسے ہی ہیں جیسے آسمان اور زمین ہو۔
دیگر کرکٹرز کے علاوہ اس شرمناک شکست پر محمد یوسف نے بھی پاکستان ٹیم کے نام نہاد بڑے پلیئرز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ انھیں ٹیم سے باہر کرکے نئے پلیئرز کو موقع دیا جائے۔ تاہم عرفان پٹھان جو کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے،
نے ایکس پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت اب روایتی حریف نہیں رہے، دونوں کی کرکٹ ایسی ہے جیسے زمین اور آسمان جس پر پاکستانی شائیقین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے خوب جھاڑ پلائی ہے، شائقین کا کہنا ہے کہ ایک ایسے پلیئر جن کا کوئی خاطر خواہ ریکارڈ نہ ہو، ایسے بیانات دینا عقل سے خالی ہونے کے مترادف ہے۔

