Skip to main contentSkip to footer

اختتام اب آپ کے ہاتھ میں نہیں، ایران کا امریکا و اسرائیل کو پیغام

Iran warns US Israel end uncontrolled

اختتام اب آپ کے ہاتھ میں نہیں، ایران کا امریکا و اسرائیل کو پیغام

ایران نے امریکا اور اسرائیل کی جانب سے تہران پر ہونے والے حملوں پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا ردعمل انتہائی سخت ہوگا۔ ایرانی اور غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے دارالحکومت تہران، اصفہان، تبریز، قم اور کرج میں حملے کیے گئے ہیں۔ تہران کے مضافات میں میزائل حملوں کے بعد دھویں کے بادل اٹھتے دیکھے گئے تاہم اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ملیں۔ 30 سے زائدمیزائل اسرائیل کے شمالی علاقہ حیفہ میں داغے گئے ہیں جہاں سے دھوئیں کے بادل اٹھتے دکھائی دے رہے ہیں،

اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ ایران میں سرکاری عمارتوں اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ امریکی و اسرائیلی حملے پر سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے ایرانی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ایران جوابی کارروائی کی تیاری کر رہا ہے، ہمارا ردعمل انتہائی سخت ہوگا۔ سربراہ ایرانی پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ان حملوں کا اختتام اب آپ کے اختیار میں نہیں رہا۔انہوں نے کہا کہ جنگ کا آغاز امریکہ اور اسرائیل نے کیا ہے لیکن اسے ختم ہم کریں گے۔

 

ایران کا جوابی وار، اسرائیل پر متعدد میزائل داغ دیئے

Next Post
اسرائیلی دفاعی نظام بیٹھ گیا، تل ابیب میں متعدد دھماکے
Previous Post
ایران کا جوابی وار، اسرائیل پر متعدد میزائل داغ دیئے