Site icon bnnwatch.com

جنگ بندی ہو بھی جائے، ایران امریکی افواج کو خطے سے نکال کر دم لے گا، فوجی ترجمان

Table of Contents

Toggle

جنگ بندی ہو بھی جائے، ایران امریکی افواج کو خطے سے نکال کر دم لے گا، فوجی ترجمان

ایرانی افواج کے جنرل اسٹاف کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شیکرچی نے کہا ہے کہ جنگ میں ایران کی اسٹریٹجی امریکی افواج کو عرب ممالک سے نکالنا ہے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شیکرچی نے ایرانی حکمت عملی کا خاکہ پیش کیا

جس میں انہوں نے کہا کہ اس خطے کو امریکی فوجی اہلکاروں کے لیے ناقابل برداشت بنایا جائے گا۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ ایران امریکی افواج پر اس وقت تک شدید دبا ڈالتا رہے گا جب تک وہ وہاں سے نہیں نکل جاتے۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایران خطے میں امریکی اڈوں کو نشانہ بناتا رہے گا۔

امریکی فوجیوں کو حملوں سے بچنے کے لیے ہوٹلوں اور بندرگاہوں میں پناہ لینے پر مجبور کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی امریکی زمینی کارروائی کو “قتل گاہ” میں تبدیل کر دیا جائے گا جس کا مقصد اتنا بھاری نقصان پہنچانا ہے کہ آنے والی امریکی نسلیں فوج میں شامل ہونے سے خوفزدہ ہو جائیں گی۔

آبنائے ہرمز سے متعلق انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کو امریکی اور اسرائیلی جہازوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ انہیں کسی بھی بہانے تک رسائی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

فیفا ورلڈکپ کیلئے لائن اپ مکمل ،16شہروں میں 104میچز کھیلے جائیں گے

Exit mobile version