ایران نے کویت میں امریکی طیارہ ایف 15 مار گرایا
ایرانے فورسز نے کویت میں کارروائی کرتے ہوئے امریکی طیارہ ایف 15 مار گرایا ہے تاہم پائلٹ نے فوری طور پر ایجیکٹ کرکے خود کو بچالیا ہے، ایرانی میڈیا کے مطابق امریکہ کا جنگی طیارہ ایف 15 کویت میں مارگرایا گیا ہے ، امریکی طیارہ کویت کے انڈسٹریل ایریا میں گر کر تباہ ہوگیا ہے
میڈیا نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پائلٹ محفوظ ہے تاہم طیارہ مکمل طور پر تباہ ہوچکاہے، کویت کی میڈیا نے بھی واقعے کی تصدیق کردی ہے۔ آگ بجھانے والا عملہ اور فائر بریگیڈز
طیارے کے حادثے کے مقام کی جانب روانہ ہوچکی ہیں۔ انڈسٹریل ایریا ہونے کی وجہ سے ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے

