ایران کا جوابی وار، اسرائیل پر متعدد میزائل داغ دیئے
امریکہ اور اسرائیل کی ایران پر مشترکہ کارروائی کے بعد ایران نے بھی جوابی وار کا آغاز کردیا ہے ،ایران نے اسرائیل کی جانب درجنوں میزائل داغ دیئے ہیں جس کے بعد اسرائیل بھر میں سائرن بج اٹھے ہیں
اسرائیل کی جانب سے فوری الرٹ جاری کرتے ہوئے اپنے شہریوں کو فوری طور پر شیلٹر میں جانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ اسرائیل کے شمالی علاقہ حیفہ میں متعدد دھماکے سنے گئے ہیں۔ اسرائیلی فورسز نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے جوابی وارمیں اسرائیل کی جانب متعدد میزائل داغے گئے ہیں جبکہ ایرانی جیٹ طیارے بھی ہوا میں بلند ہوگئے ہیں اور جن مقامات سے ایران کو نشانہ بنایاگیا اس جانب طیارے بڑھنا شروع ہوگئے ہیں

