Skip to main contentSkip to footer

ایران کے سائنسی اور تحقیقی ڈھانچے کو 300ملین ڈالر کا نقصان

ایران کے سائنسی اور تحقیقی ڈھانچے کو 300ملین ڈالر کا نقصان

ایران نے امریکی حملے میں تباہ ہونے والے اپنے ایک اہم ریلوے پل کو ریکارڈ وقت میں دوبارہ بحال کر دیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق، صوبہ گلستان کے علاقے آق قلا میں واقع ایک ریلوے پل جو گزشتہ بدھ کو امریکی فضائی حملے میں تباہ ہو گیا تھا، اسے اب دوبارہ ٹرینوں کی آمد و رفت کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ یہ ریلوے لائن ایران کو ترکمانستان اور وسطی ایشیا کے دیگر ممالک سے جوڑنے کا ایک بہت بڑا اور اہم راستہ ہے۔گلستان کے گورنر علی اصغر طہما سبی نے اس حوالے سے میڈیا کو بتایا کہ حملے کے چوبیس گھنٹے سے بھی کم وقت کے اندر اس تباہ شدہ پل کو دوبارہ کھولنا دشمن کی دھمکیوں اور کارروائیوں کا صوبے کی طرف سے ایک عملی جواب ہے۔

ایران کا اہم ریلوے پل دوبارہ فعال

اس کے علاوہ، منگل کی صبح ایرانی دارالحکومت تہران کے مشرقی علاقوں پاکدشت اور قیام دشت میں ایک زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔تاہم، ایرانی سرکاری میڈیا نے اس حوالے سے صورتحال واضح کرتے ہوئے بتایا کہ یہ دھماکہ کسی دشمن کا حملہ نہیں تھا بلکہ حکام کی طرف سے پرانے اور ناکارہ گولہ بارود کو منظم طریقے سے تلف کرنے کی ایک کارروائی تھی۔فارس نیوز ایجنسی کو ایک سرکاری اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اس کارروائی سے قریبی رہائشیوں کو کوئی خطرہ یا نقصان نہیں پہنچا ہے۔

ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی مدد کرنے والا ہر ملک نشانے پر ہوگا

 

ان تمام جنگی حالات کے دوران ایران کے اندر ہونے والے مالی نقصان کی تفصیلات بھی سامنے آئی ہیں۔ایرانی صدر کے سائنس اور ٹیکنالوجی کے نائب حسین افشین نے انکشاف کیا ہے کہ اس حالیہ جنگ میں ملک کے سائنسی اور تحقیقی ڈھانچے کو تقریبا 300 ملین ڈالر کا بھاری نقصان پہنچا ہے۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم ملک میں ان نئی ٹیکنالوجیز پر کام کر رہے تھے جن کا فوج یا جنگ سے کوئی تعلق نہیں تھا، اور دشمن نے بنیادی طور پر ایران کی سائنسی اور ٹیکنالوجیکل طاقت کو نشانہ بنایا ہے

اسلام کے دو انگریز مجاہد، جنہوں نے برطانیہ میں اسلام کی شمع روشن کی

 

جسے ہم پوری طاقت کے ساتھ دوبارہ کھڑا کریں گے۔انہوں نے عزم ظاہر کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہم آج کی دنیا میں سائنس اور ٹیکنالوجی کا ایک بڑا مرکز بننے کی کوشش کر رہے ہیں، کیونکہ جو بھی ملک اس شعبے میں پیسہ لگاتا ہے وہی کامیاب ہوتا ہے۔ ایران جنگ کی تازہ ترین صورتحال کیلئے بی این این واچ پر ایران جنگ کے حوالے سے مزید خبریں بھی ملاحظہ فرمائیں۔ 

 

 

ایران پر حملے کے پس پردہ عزائم کیا تھے؟ امریکی میڈیا کا سنسنی خیز انکشاف

Next Post
دنیا کے امیر ترین ممالک کون سے ہیں؟ فہرست جاری
Previous Post
میسی، ایمباپے یا ہیری کین، فیفا ورلڈ کپ کا گولڈن بوٹ کسے ملے گا؟