دبئی، ابوظہبی، قطر ،کویت، ریاض میں امریکی اڈے تباہ
ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے مشترکہ حملے کے بعد ایران نے بہترین جنگی حکمت عملی اپناتے ہوئے متعدد ملکوں میں موجود امریکی نیول اور ایئربیسز پر میزائلوں کی بارش کردی ہے، ایرانی میڈیا کے مطابق ایران سیکورٹی کونسل کے حکم پر دبئی ،قطر، ابوظہبی ،کویت اور ریاض میں موجود امریکی اڈوں کو تباہ کردیا ہے ،
دبئی ،قطر، ابوظہبی اور ریاض میں متعدد دھماکوں سے شہر لرز اٹھے ہیں ، بحرین میں بھی اڈے کو نشانہ بنایا گیا ہے جس کے بعد جنگی سائرن بجنا شروع ہوگئے ہیں۔ یاد رہے کہ ایران نے سب سے پہلے اسرائیل پر 30 میزائل داغے جبکہ اس کے بعد دبئی ،ابوظہبی، قطر اور بحرین میں موجود امریکی اڈوں کو بھی کامیابی سے نشانہ بنالیا ہے۔ ابوظہبی میں متعدد دھماکے سنے گئے جس کے بعد آمدہ اطلاعات کے مطابق ابوظہبی میں موجود تمام امریکی اڈے ملیامیٹ ہوچکے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے امریکہ اور اسرائیل کے مشترکہ حملے کے جواب میں نہایت مئوثر حکمت عملی اپناتے ہوئے اسرائیل اور امریکہ کے متعدد ایئر اور نیول بیسز کا نام و نشان مٹا دیا ہے

