Skip to main contentSkip to footer

ایران کیساتھ جنگ میں اسرائیل کو ایک ہفتے میں 3 ارب ڈالر کا نقصان

Iran Israel War Losses

ایران کیساتھ جنگ میں اسرائیل کو ایک ہفتے میں 3 ارب ڈالر کا نقصان

اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری فضائی جنگ کے باعث اسرائیلی معیشت کو بھاری نقصان پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔اسرائیل کی وزارتِ خزانہ کے مطابق موجودہ صورتِ حال میں جنگ کے باعث معیشت کو ہر ہفتے تقریبا 9 ارب شیکل (تقریبا 2.9 ارب ڈالرز) سے زائد کا نقصان ہو سکتا ہے۔

وزارتِ خزانہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل ہوم فرنٹ کمانڈ کی جانب سے نافذ کردہ ریڈ پابندیوں کے تحت شہریوں کی نقل و حرکت محدود ہے، اسکول بند ہیں اور ریزرو فوجیوں کو طلب کیا گیا ہے، جس کے باعث معاشی سرگرمیاں شدید متاثر ہو رہی ہیں۔حکام کے مطابق ان پابندیوں کے تحت معیشت کو تقریبا 9.4 ارب شیکل ہفتہ وار نقصان کا سامنا ہو سکتا ہے،

تاہم اگر پابندیوں کو کم کرتے ہوئے اورنج سطح پر منتقل کیا جائے تو معاشی نقصان کم ہو کر تقریبا 4.3 ارب شیکل ہفتہ وار رہ سکتا ہے۔یاد رہے کہ امریکا اور اسرائیل نے ہفتے کے روز ایران پر حملے شروع کیے تھے جس کے بعد ایران کی جانب سے جوابی کارروائیاں بھی جاری ہیں،

جس سے پورے مشرقِ وسطی میں کشیدگی بڑھ گئی اور خلیجی ممالک سے توانائی کی برآمدات بھی متاثر ہوئیں۔اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ فوجی مہم کئی ہفتوں تک جاری رہ سکتی ہے۔واضح رہے کہ اسرائیل کی معیشت 2025 میں تقریبا 3.1 فیصد ترقی کر سکی تھی جبکہ حماس سے جنگ بندی کے بعد 2026 میں معاشی شرحِ نمو 5 فیصد سے زیادہ رہنے کی توقع کی جا رہی تھی۔

چین کا ثالثی کی کوششوں کے لیے خصوصی مندوب بھیجنے کا اعلان

Next Post
امریکہ کی جنگوں میں 19 برسوں کے دوران 13 لاکھ 53 ہزار لوگ جاں بحق
Previous Post
قطر نے ایل این جی کی پیداوار بند کرنے کا اعلان کردیا