Skip to main contentSkip to footer

ایران اسرائیل جنگ، خطے میں ہونیوالی اموات کی تفصیلات سامنے آگئیں

Iran Israel War Death Toll Details

ایران اسرائیل جنگ، خطے میں ہونیوالی اموات کی تفصیلات سامنے آگئیں

ایران، اسرائیل اور امریکا کے درمیان جاری جنگ کے باعث مشرقِ وسطیٰ میں ہونے والے جانی نقصانات کی حیران کن تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق جنگ کے آغاز سے 23 مارچ تک خطے میں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 2638 ہو چکی ہے، جبکہ 26 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سب سے زیادہ اموات ایران میں ہوئیں، جہاں 1500 افراد جاں بحق ہوئے۔ اس کے بعد لبنان میں ہونے والے حملوں میں 1001 افراد جان سے گئے۔ دیگر ممالک میں جانی نقصان کی تفصیل کچھ یوں ہے: عراق میں 61، قطر میں 16، متحدہ عرب امارات میں 8، کویت میں 6، فلسطین اور شام میں 4، 4، عمان میں 3 جبکہ سعودی عرب اور بحرین میں 2، 2 افراد جاں بحق ہوئے۔

اس کے علاوہ اسرائیل میں 18 افراد ہلاک ہوئے، جبکہ جنگ کے دوران اب تک 13 امریکی فوجی بھی مارے جا چکے ہیں۔ زخمیوں کی مجموعی تعداد 26 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے، جن میں سب سے زیادہ زخمی ایران میں رپورٹ ہوئے، جہاں حملوں کے دوران 18 ہزار 551 افراد زخمی ہوئے۔ اس کے بعد اسرائیل میں ایران اور حزب اللہ کے حملوں کے نتیجے میں 4697 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

ایران نے جنگ بندی کیلئے 6 سخت شرائط پیش کردیں

Previous Post
ایران نے جنگ بندی کیلئے 6 سخت شرائط پیش کردیں