Skip to main contentSkip to footer

ایران نے عرب ممالک پر 2000ڈرونز اور 500میزائل داغے

Iran Drone Missile Attack Gulf

ایران نے عرب ممالک پر 2000ڈرونز اور 500میزائل داغے

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے ایران کی جانب سے عرب ممالک پر کیے گئے ڈرون اور میزائل حملوں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔رپورٹ کے مطابق حالیہ جنگ کے آغاز سے اب تک ایران نے عرب ممالک میں مختلف اہداف پر تقریبا 2000 ڈرونز اور 500 میزائل داغے ہیں۔

اخبار کے مطابق بعض حلقوں میں یہ تاثر دیا جا رہا تھا کہ ایران کے میزائل ذخائر کم ہو رہے ہیں، تاہم حملوں کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ حملوں کی شدت میں اب تک کوئی نمایاں کمی نہیں آئی۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے

حملوں کی مکمل تفصیلات ابھی تک سامنے نہیں آئی ہیں۔دوسری جانب ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے تل ابیب پر 10 خیبر شکن میزائل داغے ہیں۔پاسداران انقلاب کے مطابق انہوں نے پہلے ہی خبردار کیا تھا کہ مقبوضہ فلسطین میں سائرن بجنے کا سلسلہ بند نہیں ہوگا۔ایرانی فوج نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ انہوں نے امریکی بحریہ کے ایک جہاز کو خیبر شکن میزائل سے نشانہ بنایا ہے،

تاہم اس دعوے کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔

سوئٹزرلینڈ کا وہ نایاب جوتا جس نے تاریخ کا سب سے بڑا راز فاش کر دیا

Next Post
پشاورمیں دوسرا رنگ روڈ بنانے کا فیصلہ، 60 ارب لاگت آئیگی
Previous Post
پاسدارانِ انقلاب کی آبنائے ہرمز سے گزرنے کی مشروط اجازت