Skip to main contentSkip to footer

ایران نے اپنی فضائی حدود عارضی طور پر بند کرنے کے بعد دوبارہ کھول دی

iran airspace reopened

ایران نے اپنی فضائی حدود عارضی طور پر بند کرنے کے بعد دوبارہ کھول دی

iran airspace reopened

ایران نے عارضی طور پر اپنی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کیلئے بند کردی تھی  اور  صرف بین الااقوامی پروازوں کو اجازت کے ساتھ فضائی حدود استعمال کرنے کی ایڈوائزی جاری کی تھی۔

تاہم اب غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ ایران نے فضائی حدود 5 گھنٹے بند رکھنے کے بعد اب فضائی حدود کو کھول دیا ہے۔

امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے سبب فضائی حدود کو بند کیا گیا تھا جس کی وجہ سے فلائٹ آپریشن متاثر ہوا۔

دوسری جانب  جرمن ائیرلائن نے اسرائیل کے لیے رات کی پروازیں بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جو 19 جنوری تک بند رہیں گی۔

علاوہ ازیں امریکا پہلے ہی اپنی کمرشل پروازوں کو ایرانی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک چکا ہے۔

 

Next Post
گزشتہ برس انسانی تاریخ کا تیسرا گرم ترین سال قرار
Previous Post
ٹرمپ ایران پر زور دار اور فیصلہ کن حملہ چاہتے ہیں، امریکی ٹی وی کا دعویٰ