زخمی پرندہ علاج کے لیے ایمرجنسی وارڈ پہنچ گیا
جرمنی میں زخمی پرندہ علاج کی تلاش میں ایمرجنسی وارڈ کی دہلیز پر پہنچا جسے دیکھ کر ڈاکٹرز حیران رہ گئے۔
جرمنی میں پرندے (کارمورنٹ) کے جبڑے میں مچھلی پکڑنے والا کانٹا بری طرح پھنسا تھا جس سے وہ شدید اذیت میں مبتلا تھا۔
پرندہ اسپتال پہنچا اور شیشے پر چونچ مار کر عملے کو متوجہ کیا ہے۔ اسپتال کے عملے نے علاج کے بعد اسے دوبارہ فضا میں چھوڑ دیا۔
اسپتال انتظامیہ نے بیان میں کہا ہے کہ جب کوئی زخمی کارمونٹ انسانوں کے قریب آتا ہے تو یہ عام طور پر انتہائی تکلیف میں مبتلا ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ کارمورنٹ بڑا پرندہ ہے جس کی لمبی گردن، ایک مخصوص نوکیلی چونچ ہوتی ہے۔ یہ پرندہ مچھلی پکڑنے کا ماہر ہوتا ہے اور قدیم چین میں ان پرندوں کو مچھلی پکڑنے کیلئے استعمال بھی کیا جاتا رہا ہے، مچھیرے ان پرندوں کو پکڑ کر ان کی لمبی گردن پر رسی باندھ لیتے ہیں اور جیسے ہی انہیں مچھلی نظر آتی ہے یہ پرندے پانی میں چھلانگ لگا کر مچھلی بآسانی پکڑ لیتے ہیں
اسکے بعد مچھیرے ان پرندوں کے گلے کو دبا کر مچھلی نکال لیتے ہیں
یہ بھی پڑھیں
