ڈانس کلب کھولنے کا اعلان کرنے والی خاتون سونیہ شاہ گرفتار
خیبرپختونخوا کے مرکزی شہر میں ڈانس کلب کھولنے کا اعلان کرنے والی خاتون انفلوئنسر کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
پشاور پولیس کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر لوگوں کو بے راہ روی کی جانب راغب کرنے والی خاتون کو گرفتار کر لیا گیا ہے، فحاشی پھیلانے میں ملوث خاتون سونیا شاہ زوجہ دادو شاہ کو گلبہار نمبر 4 اعجاز آباد سے گرفتار کیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزمہ نے ایک وائرل ویڈیو میں پشاور میں ڈانس کلب کھولنے کا دعویٰ کیا تھا، انفلوئنسر خاتون نے نازیبا زبان کا بھی استعمال کیا جو معاشرتی اقدار اور قانون کی خلاف ورزی ہے۔
گرفتار انفلوئنسر ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ فحاشی، بدامنی اور بے راہ روی پھیلانے والوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کر دیا گیا ہے۔
پولیس حکام نے یہ وضاحت بھی کی ہے کہ افسران بالا کے نوٹس پر غیر اخلاقی زبان کے استعمال پر ٹک ٹاکر خاتون کو تھانہ گلبہار کی لیڈیز پولیس کے ہمراہ گرفتار کیا گیا ہے۔
سعودی عرب کے غاروں میں قدرتی طور پر حنوط شدہ چیتے دریافت