Site icon bnnwatch.com

بھارت سے ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کی میزبانی چھن جانے کا خطرہ 

India World Snooker Championship Hosting Risk

بھارت سے ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کی میزبانی چھن جانے کا خطرہ

بھارت سے ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کی میزبانی چھن جانے کا خطرہ ہے۔انٹرنیشنل بلیئرڈ اینڈ اسنوکر فیڈریشن نے بھارت کو آگاہ کر دیا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزے نہ دینے پر اسنوکر چیمپئن شپ کی میزبانی بھارت سے واپس لی جا سکتی ہے۔

پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے صدر عبدالقادر نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آئی بی ایس ایف نے کہا ہے پاکستانیوں کو ویزے نہ ملے تو چیمپئن شپ دوسرے ملک منتقل کر دیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے آئی بی ایس ایف کو اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا تھا، 2024ء میں بھی بھارت کے ویزے نہ دیے جانے سے پاکستانی کھلاڑی ایونٹ میں نہیں جا سکے تھے۔عبدالقادر نے بتایا کہ ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ نومبر میں بھارت میں شیڈول ہے،

بھارت کے ویزے ملنے کے بعد ہم حکومتِ پاکستان کی ہدایت منتظر ہوں گے، حکومت بھارت جانے کا کہے گی تو بھارت جائیں گے ورنہ نہیں جائیں گے۔

آپریشن غضب للحق، 133 طالبان ہلاک، 200 سے زائد زخمی

Exit mobile version