Skip to main contentSkip to footer

عمران خان کیخلاف فارن فنڈنگ کیس میں عدالت کا بڑا حکم

Imran Khan Foreign Funding Case Court Order

عمران خان کیخلاف فارن فنڈنگ کیس میں عدالت کا بڑا حکم

عمران خان کے خلاف فارن فنڈنگ کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، جس میں عدالت نے ملزمان کے خلاف 5 مارچ تک مکمل چالان جمع کروانے  کا حکم دیا ہے تاکہ کیس پر پیشرفت ہوسکے، عدالت نے کہا ہے کہ کیس ختم کرنا یا یہ اسے آگے بڑھانا ہے اس کا فیصلہ چالان جمع ہونے کے بعد ہی کیا جائے گا۔

بینکنگ کورٹ اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی عمران خان ودیگر کیخلاف فارن فنڈنگ کیس  کی سماعت ہوئی، جس میں پاکستان تحریک انصاف کے سی ایف او سراج احمد اور نجی بینک کے ملازم فیصل قاضی بھی شامل تفتیش ہوگئے۔

عدالت کے جج عبدالغفور کاکڑ کے روبرو کیس کی سماعت میں ایف آئی اے کی جانب سے بتایا گیا کہ 2 نئے ملزمان کے  بعد چالان دوبارہ سے بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس موقع پر فارن فنڈنگ کیس میں اسپیشل پراسیکیوٹر واثق ملک بھی عدالت میں پیش ہوئے ۔

واثق ملک نے عدالت کو بتایا کہ پہلے اس کیس کا جزوی چالان جمع ہوچکا ہے۔ اب 2 نئے ملزمان بھی تفتیش میں شامل ہوچکے ہیں۔ بعدازاں ضمنی چالان کے بجائے مکمل چالان ہی عدالت میں جمع کروائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

بجلی بلوں کے ذریعے ملکی قرضوں کی ادائیگی کا انکشاف

Previous Post
خیبر پختونخوا میں شکار پر پابندی عائد، نئے قواعد جاری