Skip to main contentSkip to footer

آئی سی سی 174 ملین ڈالر کی خاطر گھٹنوں پر آگئی

ICC 174 Million Dollar Deal

آئی سی سی 174 ملین ڈالر کی خاطر گھٹنوں پر آگئی

پاکستان نے اتوار کو ٹی ٹوئینٹی ورلڈ کپ میں بھارت کیخلاف میچ کھیلنے کا فیصلہ کرکے آئی سی سی کو 174 ملین ڈالر کے نقصان سے بچالیا ہے پاکستان نے مضبوط فیصلہ کرکے آئی سی سی کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا ہے ، پاکستان نے اتوار کو بھارت کیخلاف میچ کھیلنے کا فیصلہ سری لنکا اور بنگلہ دیش کی درخواست پر کیا  جبکہ آئی سی سی نے پاکستان حکومت کا بڑا فیصلہ مانتے ہوئے بنگلہ دیش کو جرمانہ عائد نہ کرنے کی بھی یقین دہانی کرادی ہے،

 وزیر اعظم شہباز شریف اور سری لنکا کے صدر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں صدر انورا کمارانے کہا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کو میچ کھیلنا چاہئے، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے مثبت کردار پر اسکا شکریہ ادا کرتے ہیں،مگر عالمی کرکٹ کے مفاد میں بائیکاٹ پر نظرثانی ضروری ہے، جبکہ پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ میں شفافیت اور برابری کے اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریگا،

دھمکی سے میں ڈرتا ہوں نہ پرائم منسٹر اور نہ فیلڈ مارشل، دوست ممالک نےہائی لیول پر رابطہ کیا ہے، جب کوئی خود چل کر آجائے تو بہت سی باتیں بھلا دی جاتی ہیں ۔ پیر کی شب پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا کہ آئی سی سی کی پریس ریلیز کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف نےپاکستان ٹیم کوبھارت کیخلاف 15فروری کو ٹی 20کے گروپ میچ کھیلنے کی ہدایت کی ہے۔

قبل ازیں پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے وزیر اعظم کو حالیہ ملاقاتوں اور اسکے بعد کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کو چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے پاکستان کرکٹ بورڈ، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے درمیان ہونے والے اعلیٰ سطح مشاورتی اجلاسوں کے نتائج سے باضابطہ طور پر آگاہ کیا۔

حکومت پاکستان نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے پی سی بی کو موصول ہونے والی رسمی درخواستوں اور سری لنکا، متحدہ عرب امارات سمیت دیگر رکن ممالک کی معاون خط و کتابت کا بھی جائزہ لیا، جن میں پاکستان سے حالیہ چیلنجز کے حل کیلئے قائدانہ کردار ادا کرنے کی اپیل کی گئی تھی۔حکومت نے بی سی بی کے صدر امین الاسلام کے بیان کا بھی نوٹس لیا۔ برادر ملک بنگلہ دیش کی جانب سے اظہارِ تشکر کو نہایت خلوص اور گرمجوشی کے ساتھ قبول کیا گیا ہے۔

پاکستان نے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ بنگلہ دیش کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہے۔اسی شام وزیراعظم شہباز شریف نے سری لنکا کے صدر انورا کمارا ڈسانائیکے سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ خوشگوار اور دوستانہ گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے اس امر کو یاد کیا کہ پاکستان اور سری لنکا ہمیشہ مشکل اوقات میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔

سری لنکن صدر نے وزیراعظم پاکستان سے موجودہ تعطل کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کیلئے سنجیدہ غور و فکر کی درخواست کی۔کثیر ملکی مشاورت کے نتائج اور دوست ممالک کی درخواستوں کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومتِ پاکستان نے پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ 15 فروری 2026 کو آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اپنے طے شدہ میچ میں میدان میں اترے،

شہریوں نے امید کی ہے کہ پاکستان بھارت سے ہار کر قوم کو تکلیف میں مبتلا نہیں کرے گا کیونکہ بھارت جیت گیا تو پراپیگنڈہ کیا جائیگا پاکستان جیت نہیں سکتا تھا اسی وجہ سے بائیکاٹ بھی کیا گیا

Next Post
اس رمضان صدقہ فطر اور کفارہ کتنا ہوگا،اعلان ہوگیا
Previous Post
چین نے 22 کلومیٹر طویل سرنگ بنا کر عالمی ریکارڈ بنا دیا