Site icon bnnwatch.com

آبنائے ہرمز میں امریکا اور ایران کی تازہ جھڑپیں، تیل کی قیمتوں میں اضافہ

آبنائے ہرمز میں امریکا اور ایران کی تازہ جھڑپیں، تیل کی قیمتوں میں اضافہ

آبنائے ہرمز میں امریکا اور ایران کے درمیان جھڑپوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کاروں اور توانائی مارکیٹس میں بے چینی بڑھ گئی ہے۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی اور ایرانی فورسز کے درمیان حالیہ کشیدگی نے جنگ بندی کو خطرے میں ڈال دیا، جس کے بعد عالمی تیل مارکیٹ میں شدید اتار چڑھا ئو شروع ہوگیا۔

برینٹ کروڈ، جو عالمی معیار کا خام تیل سمجھا جاتا ہے، ٹریڈنگ کے دوران تقریبا 7.5 فیصد تک بڑھ گیا۔ بعد ازاں ایشیائی مارکیٹس کھلنے پر قیمتوں میں کچھ کمی دیکھی گئی، تاہم برینٹ کروڈ کی قیمت اب بھی 101.12 ڈالر فی بیرل پر برقرار ہے۔رپورٹس کے مطابق برینٹ کروڈ کی قیمت دن کے دوران 103.70 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی تھی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران جنگ اور آبنائے ہرمز میں جاری کشیدگی کے باعث عالمی تیل سپلائی متاثر ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔دوسری جانب امریکی خام تیل کی قیمت میں بھی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ امریکی خام تیل تقریبا 3 فیصد اضافے کے بعد 97.26 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا۔توانائی ماہرین کے مطابق موجودہ بحران کے باعث عالمی سطح پر روزانہ تقریبا 14.5 ملین بیرل تیل کی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے

جس نے مارکیٹ میں شدید غیر یقینی صورتحال پیدا کر دی ہے۔

 

امریکا اور ایران معاہدے کیلئے تیار،48 گھنٹوں میں پیشرفت کا امکان ہے، مشاہد حسین

 
Exit mobile version