Site icon bnnwatch.com

حج عازمین کیلئے پاک حج ایپ پر میڈیکل فارم بھرنا لازم

Hajj Pilgrims Pak Hajj App

حج عازمین کیلئے پاک حج ایپ پر میڈیکل فارم بھرنا لازم

 

وفاقی مذہبی امور نے حج پر جانے والے عازمین کے لیے موبائل ایپلی کیشن پر میڈیکل فارم بھرنا لازمی قرار دے دیا۔وزارت مذہبی امور نے پاک حج ایپ پرمیڈیکل سوال نامہ جاری کر دیا،مختلف امراض کے بارے میں معلومات مانگی گئی ہیں،

آج بروز جمعہ تک ہر حاجی کو فارم مکمل ہوگا۔ترجمان کاکہنا ہے کہ سوالنامہ میں بلڈپریشر،امراض قلب اورشوگر کے بارے میں دریافت کیا گیا، دمے،گنٹھیا اورتھائی رائیڈکی بیماری کے بارے میں بھی بتاناہوگا،پاک حج موبائل ایپ پر ویزہ پرنٹ کرنے کا لنک بھی شامل کر دیا گیا۔ ترجمان وزارت کے مطابق حج پروازوں کا شیڈول بھی موبائل ایپ پر جاری کردیا گیا،پاک حج ایپ پر مرحلہ وار نئی معلومات شامل کی جا رہی ہیں۔

تل ابیب میں ہزاروں کوّوں کی پرواز کی کیا حقیقت ہے؟ کیا یہ قیامت کی نشانی ہے؟

Exit mobile version