امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ امریکیوں کو سوچنا چاہئے کہ ایک پاگل کیسے ان کا صدر ہے،ایران کو سلام ہے کہ امریکی اور اسرائیلی حملوں کا مقابلہ کر رہے ہیں، پاکستان کو اس سلسلے میں کردار ادا کرنا چاہئے،
خطے کی موجودہ صورتحال میں کراچی میں بڑی سرمایہ کاری آنے کا امکان ہے لیکن پیپلز پارٹی کی موجودگی میں کراچی میں کبھی ڈویلپمنٹ نہیں ہوسکتی، وقت آگیا ہے پیپلز پارٹی سے جان چھڑائی جائے،پیٹرول کی قیمتیں مزید کم کی جائیں، بجلی پر ٹیکس لگانے کا کہا جارہا ہے، اس پر ہم احتجاج کریں گے ۔ان خیالات کااظہارانہوںنے کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ احمقانہ بیان دے رہا ہے، امریکی ایوان نمائندگان بھی کہہ رہے ہیں کہ ٹرمپ کو صدر نہیں ہونا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ امریکی صدر اب گالیاں دے رہا ہے اور پوری دنیا تماشہ دیکھ رہی ہے، آدھے سے زیادہ امریکی عوام یہ کہہ رہی ہے کہ یہ پاگل ہے، تو ایسے شخص کو کیسے صدر کی عہدے پر رکھا ہوا ہے؟۔ اقوام متحدہ کو اس صورتحال کا نوٹس لینا چاہئے۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ایران کو سلام ہے کہ امریکی اور اسرائیلی حملوں کا مقابلہ کر رہے ہیں، پاکستان کو اس سلسلے میں کردار ادا کرنا چاہئے۔ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل اب فلسطینیوں کو پھانسیاں دے گا، اس پر کوئی بات نہیں کر رہا، حکومت اچھا قدم اٹھاتی ہے تو ہم اس کی حمایت کرتے ہیں، یہ موقع ہے ہمیں غزہ پیس بورڈ سے باہر آنا چاہئے۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ عوام پیٹرول کے ہر لیٹر پر حکومت کو 225 روپے ادا کر رہے ہیں،
آئی پی پیز سے معاہدے ختم ہونے چاہیے، پاکستان میں کونسی انڈسٹری ہے جو سامنے آکر کھڑی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمتیں مزید کم کی جائیں، بجلی پر ٹیکس لگانے کا کہا جارہا ہے، اس پر ہم احتجاج کریں گے۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ خطے کی موجودہ صورتحال میں کراچی میں بڑی سرمایہ کاری آنے کا امکان ہے لیکن پیپلز پارٹی کی موجودگی میں کراچی میں کبھی ڈویلپمنٹ نہیں ہوسکتی، وقت آگیا ہے کہ پیپلز پارٹی سے جان چھڑائی جائے۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کراچی کو تباہ کرنا بین الاقوامی ایجنڈا تھا،
جب ہمارا شہر تباہ کیا جارہا تھا تو کوئی اور شہر ڈویلپ ہو رہا تھا۔ دو روز قبل کراچی میں 38 ملی میٹر کی بارش نے ایک بار پھر پیپلز پارٹی کی حکومت کو ایکسپوز کردیا۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کے ایم سی میں قبضہ میئر کراچی کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی کارروائی کو تیز کیا جائے گا۔ کرپشن اور لوٹ مار کی وجہ سے پورا شہر ٹوٹ پھوٹ اور بد حالی کا شکار ہے۔
حافظ نعیم نے کہا کہ جن قوتوں نے پیپلز پارٹی کو مسلط کیا ہوا ہے ان سے کہوں گا کہ وہ پیچھے ہٹ جائیں اور عدم اعتماد کا عمل سیاسی طور پر مکمل ہونے دیں کیونکہ پوری قوم کا نقصان ہورہا ہے، اسٹیبلشمنٹ کو کہوں گا کہ وہ اب اپنا پھیلایا ہوا گند صاف کرے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے میں ترکیہ اور ایران کو بھی شامل کرنا چاہئے،
جنگ ختم ہونے کے بعد ایران کے ساتھ آزادانہ تجارت کرنی چاہئے، گیس پائپ لائن منصوبہ بھی مکمل کیا جائے۔
پاکستان نے ناممکن کو ممکن کردیا، ایٹمی جنگ روکنے میں کامیاب
موٹر سائیکل سوار ماہانہ 2000 روپے گھر بیٹھے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟ طریقہ سامنے آگیا

