سانحہ گل پلازہ، سیمپل کیلئے لی گئی باقیات ہاتھ لگاتے ہی پائوڈر بن گئیں
سول اسپتال ڈی این اے لیب کے شناخت پروجیکٹ کے انچارج عامر حسن نے گل پلازہ سے ملنے والی بقیات سے متعلق دل دہلا دینے والے انکشافات کیے ہیں۔
انچارج شناخت پروجیکٹ سول اسپتال ڈی این اے لیب عامر حسن نے کہا ہے کہ گُل پلازہ سے آنے والی باقیات کی حالت انتہائی خراب ہے، ڈی این اے کیلیے سیمپل بھی نہیں لیے جاسکتے۔
عامر حسن کا کہنا تھا کہ ثابت لاشیں صرف 6 جبکہ خراب حالت میں 1 لاش ملی تھی، مجموعی طور پر اب تک صرف 15 افراد کی شناخت ہوسکی ہے، جو بھی باڈیز ملی رہی تھی وہ باقیات کی صورت میں تھی۔
انچارج شناخت پروجیکٹ کا کہنا تھا کہ اب جو باڈیز مل رہی ہیں وہ مکمل طور پر جلی ہوئی ہیں، سیمپل کے لیے جب باقیات کو ہاتھ لگاتے ہیں تو وہ پاؤڈر بن جاتی ہیں، ڈی این اے سیمپل لیے جارہے ہیں، شناخت کا عمل جاری ہے۔
عامرحسن نے بتایا کہ اب تک 50کے قریب بیگز ہم نے بنائے ہیں، شناخت کے لیے ہم دیگر طریقہ کار کا استعمال بھی کریں گے، آخری لوکیشن کا ڈیٹا بھی حاصل کررہے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ کون سا اعضا حصہ یا باقیات کہاں سے اٹھائی گئی ہم یہ بھی دیکھیں گے، ہم اس سے اندازہ لگالیں گے کہ جو باقیات اٹھارہے ہیں وہ کس کی ہے۔
