گل پلازہ میں آتشزدگی کے باوجود قرآن مجید محفوظ رہے
کراچی میں گل پلازہ میں دل دہلا دینے والا واقعہ سب کو غمگین کر گیا، جب وہاں اچانک آگ بھڑک اٹھی پوری عمارت جل کر تباہ ہوگئی لیکن قرآن پاک حیرت انگیز طور پر جلنے سے محفوظ رہا۔
کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں تیسرے درجے کی آگ پر کئی گھنٹوں بعد قابو پایا جاسکا، واقعے میں 26 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
ہفتے کی رات سوا 10 بجے کے قریب گل پلازہ کے گرانڈ فلور پر آگ لگی جو دیکھتے ہی دیکھتے تیسری منزل تک پہنچ گئی۔
ہفتے کی رات سوا 10 بجے کے قریب گل پلازہ کے گرانڈ فلور پر اچانک آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے چند لمحوں میں شعلوں نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، دکانوں میں رکھا قیمتی سامان، فرنیچر، اور دیواریں سب کچھ جل کر راکھ بن گئیں۔
مگر جب آگ پر قابو پایا گیا تو ایک ایسا روح پرور منظر سامنے آیا جس نے ہر دیکھنے والے کے دل سے سبحان اللہ کی صدا بلند کر دی۔
گل پلازہ سے قرآن مجید صحیح حالت میں مل گئے، مسجد میں موجود قرآن مجید کو بحفاظت نکال لیا گیا، ہولناک آتشزدگی سے متاثرہ پلازہ سے تمام قرآن مجید صحیح حالت میں نکال لیے گئے۔ جنہیں ریسکیو اہلکاروں نے محفوظ جگہ منتقل کردیا۔

