سونے کی قیمت میں کمی ،فی تولہ سونا 1800روپے سستا ہوگیا
عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز کمی کا رجحان رہا۔ ملکی صرافہ مارکیٹس میں فی تولہ سونا 1800 روپے سستا ہوکر 522762 روپے پر آگیا
جبکہ گرام سونے کے بھائو 1543روپے کی کمی سے 448184 روپے ہوگئے۔عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 18 ڈالر سستا ہوکر 5000 ڈالر پر آ گیا، چاندی کی فی تولہ قیمت 100 روپے کم ہوکر 8441 روپے پر آگئی

