جارح مزاج بلے باز گلین میکسویل پی ایس ایل کا حصہ بن گئے
آئی پی ایل کھیلنے سے انکار کرنے والے آسٹریلیا کے مایہ ناز آل رائونڈ، جارح مزاج بلے باز گلین میکسویل نے پاکستان سپر لیگ فرنچائز حیدرآباد کنگز کی جانب سے کھیلنے کی حامی بھر لی ہے
آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل پی ایس ایل 11 میں حیدرآباد کنگز مین کی نمائندگی کریں گے، انہوں نے اس سے قبل بھارتی لیگ آئی پی ایل کھیلنے سے معذرت کرلی تھی۔
گلین میکسویل نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کھیلنے اور حیدرآباد کی نمائندگی کرنے پر خوش ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے ہمیشہ بہت پیار ملا ہے، حیدرآباد ٹیم کی نمائندگی کرنا فخر کی بات ہے۔ آسٹریلوی بیٹر فرنچائز کرکٹ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں انہوں نے بگ بیش، آئی پی ایل، دی ہنڈریڈ اور وائٹلٹی بلاسٹ کی بھی نمائندگی کی ہے۔
502 ٹی 20 میچز میں میکسویل نے 154.16 کے اسٹرائیک ریٹ سے 10 ہزار 986 رنز بنائے ہیں جس میں 58 نصف سنچریاں اور 8 سنچریاں شامل ہیں۔
حیدرآباد کنگز مین کے اسکواڈ میں صائم ایوب، عاکف جاوید، معاذ صداقت، مارنوس لبوشین، گلین میکسویل، کوشل پریرا، محمد علی، عثمان خان، محمد عرفان خان، حسان خان، شایان جہانگیر، اوٹینئل بارٹمین، حماد اعظم ریلی مریدیتھ، شرجیل خان، آصف محمود، حنین شاہ، رضوان محمود، سعد علی، طیب عارف عامل ہیں،

