گلگت بلتستان دنیا کے ٹاپ 25سیاحتی مقامات میں شامل
پاکستان کی سیاحتی حکمتِ عملی رنگ لے آئی اور گلگت بلتستان دنیا کے ٹاپ 25 مقامات میں شامل ہوگیا۔تفصیل کے مطابق پاکستان کی عملی حکمتِ عملی اور گرین ٹورازم کے موثر پالیسی فریم ورک کے باعث قومی سیاحت میں نمایاں پیش رفت جاری ہے۔
اعداد و شمار کے تحت سال 2025 میں 10 لاکھ سے زائد عالمی سیاحوں نے پاکستان کا رخ کیا، جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 820 فیصد کا ناقابلِ یقین اضافہ ہے۔معروف عالمی میڈیا اداروں بی بی سی اور سی این این نے پاکستان کے شمالی علاقہ جات، خاص طور پر گلگت بلتستان کو دنیا کے بہترین 25 سیاحتی مقامات کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔اس کامیابی کے پیچھے حکومت کی جانب سے 126 ممالک کے شہریوں کو فراہم کی جانے والی ویزا پرائر ٹو ارائیول کی سہولت نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
گرین ٹورازم پرائیویٹ لمیٹڈ نے گزشتہ دو برسوں میں ملک بھر میں 17 بڑے منصوبے مکمل کیے ہیں۔ سیاحوں کی سہولت کے لیے ٹورازم آن دی پام نامی ای-پورٹل متعارف کرایا گیا ہے جس نے بکنگ اور معلومات کے حصول کو جدید اور سہل بنا دیا ہے۔حکام کے مطابق گرین پاک ہوٹلز اینڈ ریزورٹس نے 2026-27 کے دوران مزید 10 نئے ہوٹلز اور ریزورٹس کھولنے کا منصوبہ بنایا ہے۔
ان نئے منصوبوں میں گڈانی اور سونمیانی کے ساحل سمیت ہنزہ کی خوبصورت وادیاں شامل ہیں، جس سے ساحلی اور پہاڑی سیاحت کو یکساں فروغ ملے گا۔
ایران نے اسرائیل پرداغے جانیوالے میزائلوں پر تھینک یو پاکستان لکھ دیا
