Site icon bnnwatch.com

فیفا کے صدر جیانی انفنٹینو کا جلد دورہ پاکستان کا اعلان

Gianni Infantino Pakistan Visit

فیفا کے صدر جیانی انفنٹینو کا جلد دورہ پاکستان کا اعلان

سوئس و اطالوی فٹ بال ایڈمنسٹریٹر اور فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو نے کہا کہ وہ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔

فیفا کے صدر جیانی انفنٹینو نے پاکستان جلد آنے کا اعلان کردیا، ایک انٹرویو میں کہا کہ میں نے وزیر اعظم شہباز شریف سے بھی پاکستان آنے کا وعدہ کیا تھا۔

جیانی انفنٹینو نے کہا کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن میں نئے صدر آئے ہیں جو زبردست کام کررہے ہیں، پاکستان فٹبال کا ایک عظیم ملک ہے۔ اجیانی انفنٹینو کا کہنا تھا کہ خواہش ہے کہ پاکستان ایشیا کی ٹیم بنے، اس کیلئے کام بھی کررہے ہیں اور اس کے فروغ کیلئے مزید بھی کام کرنے کے خواہاں ہیں

پاکستان میں 2026 میں سرکاری چھٹیاں کتنی ہوں گی؟

 

Exit mobile version