پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے شاندار آل رانڈ کھیل پیش کرتے ہوئے ایک منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقا کے خلاف آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میچ میں فاطمہ ثنا کی شاندار آل رانڈ کارکردگی کے باجود پاکستان ٹیم کو دو وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
پاکستانی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مشکلات کا شکار تھی اور ایک وقت پہ 50 رنز پر آٹھ کھلاڑی آٹ ہو چکے تھے لیکن فاطمہ ثنا نے ذمہ دارانہ اور جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 38 گیندوں پر ناقابل شکست 55 رنز بنائے۔ان کی اننگز میں چھ چوکے اور دو چھکے شامل تھے جبکہ یہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ان کی پہلی نصف سنچری بھی تھی۔
فیفا ورلڈکپ، 48ٹیموں میں واحد خاتون ڈاکٹر نے تاریخ رقم کردی
اس دوران انہوں نے طوبی حسن کے ساتھ ریکارڈ پارٹنرشپ بھی قائم کی۔وہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں آٹھویں یا اس سے نچلے نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے سب سے بڑا اسکور کرنے والی کھلاڑی بھی بن گئیں۔ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقی ٹیم باآسانی کامیابی کی جانب بڑھ رہی تھی مگر فاطمہ ثنا نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 16 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں
اور میچ کو دلچسپ بنا دیا۔انہوں نے اہم مواقع پر حریف ٹیم کے نمایاں بلے بازوں کو آٹ کیا تاہم جنوبی افریقا نے آخرکار ہدف حاصل کر لیا۔تاہم فاطمہ ثنا ایک ہی ٹی ٹوئنٹی میچ میں نصف سنچری بنانے اور تین وکٹیں حاصل کرنے والی پہلی کپتان بن گئیں۔
فٹبال ورلڈ کپ میں اپنی ہی ٹیم کیخلاف گولز کی تعداد7ہوگئی
