Skip to main contentSkip to footer

ترک خواتین نے مسجد فاتح میں مردوں پر دوپٹے پھینک دیئے

Fatih Mosque Women Scarf Incident

ترک خواتین نے مسجد فاتح میں مردوں پر دوپٹے پھینک دیئے

مسجد اقصی کے خطرے اور مسلمانوں کے پہلے قبلہ پر جاری قبضے کے خلاف ترکی کے شہر استنبول کی تاریخی فاتح سلطان مسجد میں رمضان المبارک کی تراویح نماز کے دوران خواتین نے ایک حیران کن احتجاج کیا، خواتین نے غصے اور مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے حجاب (یا اضافی اسکارف)اتار کر نیچے نماز پڑھنے والے مردوں پر پھینک دیے۔

یہ اقدام مردوں کی خاموشی پر شدید تنقید تھا کہ وہ الاقصی مسجد کی حفاظت کے لیے کوئی عملی قدم نہیں اٹھا رہے، خواتین کا پیغام واضح تھا: مرد اپنی عزت اور مقدس مقامات کے دفاع کے لیے اٹھ کھڑے ہوں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خواتین مسجد کی بالکونی سے دوپٹے پھینک رہی ہیں

جبکہ نیچے موجود مرد حیران اور خاموش کھڑے ہیں، یہ منظر تراویح کی نماز کے وقت کا ہے اور فورا ہی عالمی سطح پر بحث کا موضوع بن گیا۔ ایک رپورٹ کے مطابق یہ اضافی حجاب تھے، جن کے اپنے حجاب نہیں اتارے گئے تھے تاہم یہ اقدام مسلمان دنیا میں الاقصی کی صورتحال پر بڑھتے ہوئے غصے اور بیداری کی عکاسی کرتا ہے

مسلمانوں کے پہلے قبلہ کی حفاظت کے لیے عورتوں کی یہ بیداری سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل رہی ہے اور لوگوں میں نئی تحریک پیدا کر رہی ہے۔

فرقہ وارانہ بیانیہ روکنے کیلئے علما ء کردار ادا کریں’ فیلڈ مارشل

Next Post
پاکستانی میزائل اور علاقائی پالیسیاں امریکا کیلئے خطرہ ہیں’ امریکی انٹیلی جنس
Previous Post
خیبرپختونخوا بھر میں3000سے زائد مساجد اورعیدگاہیں حساس قرار