Site icon bnnwatch.com

سائنسدان معدوم پرندہ دنیا میں واپس لانے کے قریب

سائنسدان معدوم پرندہ دنیا میں واپس لانے کے قریب

اربوں ڈالر مالیت رکھنے والی ڈی ایکسٹنکشن کمپنی نے دعوی کیا ہے کہ وہ نیوزی لینڈ کے سب سے بڑے اور صدیوں پہلے معدوم پرندہ جائنٹ موآ کو دوبارہ زندہ کرنے کے ایک اور اہم مرحلے کے قریب پہنچ گئی ۔امریکی ریاست ٹیکساس کی مقامی کمپنی کولوسل بائیو سائنسز کے اعلان کے مطابق کمپنی نے ایک ایسا مصنوعی انڈا تیار کیا گیا ہے

جسے کمپنی جائنٹ موآ کی واپسی کے لیے نہایت اہم قرار دے رہی ہے، یہ دیوہیکل پرندہ تقریبا 500 سال پہلے معدوم ہوگیا تھا۔کمپنی کے مطابق اس نے اس نئے مصنوعی انڈے سے کامیابی کے ساتھ 26 چوزے نکال لیے ہیں

یہ انڈا اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ اسے بڑے پیمانے پر اور مختلف سائزز میں تیار کیا جاسکے۔یہی بائیو ٹیک کمپنی اس سے پہلے یہ سنسنی خیز دعوی بھی کرچکی ہے کہ اس نے خوفناک قدیم بھیڑیے ڈائر وولف کو دوبارہ زندہ کردیا ہے۔تاہم، اس کے ڈی ایکسٹنکشن منصوبے مسلسل تنازعے کا شکار رہے ہیں

جہاں ناقدین سوال اٹھاتے ہیں کہ ناپید جانداروں کو واپس لانا اخلاقی طور پر درست بھی ہے یا نہیں اور کیا واقعی اسے دوبارہ زندہ کرنا کہا جاسکتا ہے۔یہ پراجیکٹ نگائی ٹاہو ریسرچ اور کینٹربری میوزیم کے اشتراک سے چلایا جا رہا ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں

سعودی عرب میں عباسی دور کے 100زیورات دریافت

 
Exit mobile version