Skip to main contentSkip to footer

بھارت میں ہاتھی دھماکہ خیز مواد کھا گیا

Elephant Explosive Incident

بھارت میں ہاتھی دھماکہ خیز مواد کھا گیا

بھارتی ریاست اڈيشا میں دھماکا خیز مواد کھانے والا ہاتھی دوران علاج چل بسا۔ افسوسناک واقعہ ڈھینکانال میں پیش آیا ہے۔

انڈین میڈیا کے مطابق دھماکا خیز مواد کھانے سے شدید زخمی ہاتھی کپلاہ ایلیفینٹ ٹریٹمنٹ سینٹر میں زیرِ علاج تھا جو آج ہلاک ہوگیا ہے۔

ہاتھی کی حالت تیزی سے بگڑنے کے بعد اسے ہاتھیوں کے بچاؤ کیلیے خصوصی طور پر تیار کی گئی گاڑی کے ذریعے سینٹر منتقل کیا گیا تھا۔

محکمہ جنگلات کے حکام کے مطابق ہاتھی زخموں کی شدت کے باعث کھڑا ہونے سے قاصر تھا جس کی وجہ سے اسے کرین کی مدد سے ریسکیو گاڑی میں لادا گیا، مسلسل طبی امداد کے باوجود وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

ہاتھی بنٹالا جنگلاتی علاقے میں پتھر گڈا ساہی کے قریب تشویشناک حالت میں دیکھا گیا تھا۔ اس نے 5 سے 6 دن پہلے کوئی دھماکا خیز مواد کھا لیا تھا جس سے وہ شدید زخمی ہوا۔

 

حکام کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں ہاتھی کے منہ کے اندر گہرے زخم آئے تھے، واقعہ شکاریوں کی جانب سے بچھائے گئے کسی جال کا نتیجہ ہو سکتا ہے تاہم اصل حقائق جاننے کیلیے تحقیقات جاری ہیں۔

چکن کھانے کے شوقین افراد ہوجائیں ہوشیار

Next Post
مرغے نے مالک کو راتوں رات کروڑ پتی بنا دیا
Previous Post
گل پلازہ میں آتشزدگی سے ہلاکتوں کی تعداد 14 ہوگئی، لاپتا افراد کی تلاش جاری