Site icon bnnwatch.com

عیدالاضحی 27مئی بروز بدھ ہوگی،رویت ہلال کمیٹی کا اعلان

عیدالاضحی 27مئی بروز بدھ ہوگی،رویت ہلال کمیٹی کا اعلان

رویت ہلال ریسرچ کونسل نے عیدالاضحی 27مئی بروز(بدھ) کو منائے جانے سے متعلق پیش گوئی کر دی ۔رویتِ ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی کے مطابق نیا چاند 16 اور 17 مئی کی درمیانی رات پاکستانی وقت کے مطابق ایک بج کر ایک منٹ پر پیدا ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ اگر موسم صاف رہا تو پاکستان میں ذی الحجہ 1447 ہجری کا چاند اتوار 17 مئی 2026 کی شام دیکھا جا سکے گا

جس کے بعد یکم ذی الحجہ 18 مئی (بروز پیر) کو ہوگی جبکہ عیدالاضحی 27 مئی ( بدھ) کو منائے جانے کا امکان ہے۔خالد اعجاز مفتی کا کہنا تھا کہ 17 مئی کی شام غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر پاکستان کے بیشتر علاقوں میں 18 گھنٹے سے کچھ زیادہ ہو گی، جو رویتِ ہلال کے لئے موزوں سمجھی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ غروبِ آفتاب اور غروبِ قمر کے درمیان وقفہ کراچی میں تقریبا 55 منٹ جبکہ پشاور میں 63 منٹ ہوگا، اس لئے ملک کے جن علاقوں میں مطلع صاف ہوا وہاں ننگی آنکھ سے چاند دیکھے جانے کا امکان موجود ہے۔رویتِ ہلال ریسرچ کونسل کے مطابق اگر 17 مئی کی شام ملک بھر میں بادل ہوئے اور چاند نظر نہ آ سکا تو ذی القعدہ کے 30 دن مکمل کئے جائیں گے اور پھر یکم ذی الحجہ 19 مئی (بروز منگل) کو ہوگی۔

کونسل نے توقع ظاہر کی ہے کہ اس بار پاکستان اور سعودی عرب میں عیدالاضحی ایک ہی روز یعنی 27 مئی کو منائی جا سکتی ہے۔

 

بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش ہو گا، تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کی تجویز

 
Exit mobile version