Skip to main contentSkip to footer

چین کی جانب سے ایران کو اسلحہ فراہم کرنے کا انکشاف

China supplying weapons to Iran

باخبر ذرائع نے تازہ انٹیلی جنس جائزوں کا حوالہ دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ امریکی انٹیلی جنس معلومات کے مطابق چین آئندہ چند ہفتوں میں ایران کو نئے فضائی دفاعی نظاموں کی ایک کھیپ فراہم کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ شواہد بھی موجود ہیں کہ بیجنگ ان ترسیلات کو تیسرے ممالک کے ذریعے بھیجنے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ اس کی اصل شناخت چھپائی جا سکے، جیسا کہ سی این این نے رپورٹ کیا ہے۔اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ چین جن نظاموں کو ایران منتقل کرنے کی تیاری کر رہا ہے، وہ کندھے سے فائر کیے جانے والے فضائی دفاعی میزائل ہیں، جنہیں کہا جاتا ہے۔یہ نظام امریکی فوجی طیاروں کے لیے غیر متناسب خطرہ بن سکتے ہیں ،

جو جنگ کے دوران کم اونچائی پر پرواز کرتے رہے اور اگر جنگ بندی ٹوٹتی ہے تو دوبارہ اسی نوعیت کا خطرہ پیدا ہو سکتا ہے۔اسی دوران واشنگٹن میں چینی سفارت خانے کے ترجمان نے ان الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ چین نے کبھی بھی کسی فریق کو اسلحہ فراہم نہیں کیا اور یہ معلومات درست نہیں ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ چین ایک ذمہ دار بڑی طاقت کے طور پر اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کی پابندی کرتا ہے اور امریکہ سے مطالبہ کیا کہ وہ بے بنیاد الزامات لگانے سے گریز کرے۔

 

موٹر سائیکل سوار ماہانہ 2000 روپے گھر بیٹھے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟ طریقہ سامنے آگیا

Next Post
امریکیوں کو سوچنا چاہئے کہ ایک پاگل کیسے ان کا صدر ہے؟ حافظ نعیم
Previous Post
شاہراہ قراقرم غیر محفوظ ہوگئی،سکردوجانیوالے 7سیاح لٹ گئے