Site icon bnnwatch.com

چین میں 100خود کار ٹیکسیاں اچانک بند، مسافر گاڑیوں میں پھنس گئے

چین میں 100خود کار ٹیکسیاں اچانک بند، مسافر گاڑیوں میں پھنس گئے

وسطی چین کے صوبے ہیبی کے صدر مقام ووہان میں ایک عجیب واقعہ پیش آیا، 100 سے زائد خود کار(ڈرائیور کے بغیر چلنے والی ٹیکسی)روبوٹیکسیز اچانک بند ہو گئیں۔اس دوران بعض مسافر گاڑیوں کے اندر 90 منٹ تک پھنسے رہے جبکہ کچھ لوگ دروازے نہیں کھول سکے، اسی طرح  کچھ بھاری ٹریفک کے درمیان ہونے کی وجہ سے باہر نکلنے سے خوفزدہ تھے۔

ووہان میونسپل پبلک سیکیورٹی کے ٹریفک منیجمنٹ بیورو کے مطابق شہر میں چلنے والی روبوٹیکسیز نے اچانک کام کرنا بند کر دیا تھا۔ بعد میں معلوم ہوا کہ 100 سے زائد گاڑیاں ایک ساتھ خراب ہوئیں اور یہ سب ایک ہی کمپنی کی تھیں۔ایک خاتون مسافر نے بتایا کہ وہ تقریبا ڈیڑھ گھنٹہ ٹیکسی میں پھنسی رہیں، انھوں نے اس تجربے کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا اور بتایا کہ کسٹمر سروس پر کال کی،

لیکن ابتدا میں کوئی جواب نہیں ملا، بار بار کال کرتی رہی، مگر ہر شخص یہی کہتا رہا کہ ایک ماہر بھیجا جا رہا ہے۔ یہ خوفزدہ مسافر بالآخر ریسکیو کر لی گئیں، لیکن انہوں نے کسٹمر سروس کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ انہوں نے ہنگامی صورتحال میں کوئی مدد فراہم نہیں کی۔بظاہر روبوٹیکسیز ایک مرکزی کنٹرول سسٹم کے ذریعے بھی چلائی جاتی ہیں، اس کے علاوہ ہر گاڑی میں الگ سسٹم بھی موجود ہوتا ہے۔

ٹیکسیاں کیوں بند ہوئیں؟

اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر مرکزی سسٹم میں خرابی پیدا ہو جائے تو ایک ہی وقت میں متعدد گاڑیاں متاثر ہو سکتی ہیں۔اگرچہ اس پراسرار خرابی کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان یا سنگین حادثہ پیش نہیں آیا، لیکن اس نے بغیر ڈرائیور کے چلنے والی گاڑیوں کی حفاظت کے حوالے سے سنجیدہ سوالات ضرور اٹھا دیے ہیں۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، تاہم امکان کم ہے کہ بائیڈو اس بارے میں زیادہ تفصیلات عوام کے سامنے لائے

Q&A

چین میں کیا واقعہ پیش آیا؟
چین میں اچانک 100 خودکار ٹیکسیاں بند ہو گئیں جس سے مسافر گاڑیوں میں پھنس گئے۔

یہ ٹیکسیاں کیوں بند ہوئیں؟
ابتدائی رپورٹس کے مطابق یہ ایک تکنیکی خرابی یا سسٹم فیلئر کی وجہ سے ہوا۔

کیا مسافروں کو نقصان پہنچا؟
فی الحال کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں، تاہم مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ واقعہ کہاں پیش آیا؟
یہ واقعہ چین کے ایک بڑے شہر میں پیش آیا جہاں خودکار ٹیکسی سروس چل رہی تھی۔

Exit mobile version