Site icon bnnwatch.com

چین کا ثالثی کی کوششوں کے لیے خصوصی مندوب بھیجنے کا اعلان

China mediation Middle East conflict

چین کا ثالثی کی کوششوں کے لیے خصوصی مندوب بھیجنے کا اعلان

چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ وانگ ای نے اپنے سعودی اور اماراتی ہم منصبوں کو مطلع کیا ہے کہ بیجنگ خطے میں بڑھتے ہوئے تنازع اور ایران پر مسلط کردہ اسرائیل-امریکہ کی جنگ کے پیش نظر ثالثی کے لیے مشرق وسطی میں ایک خصوصی مبعوث بھیجے گا۔ وزارت خارجہ نے وانگ کے حوالے سے بتایا کہ سعودی وزیر خارجہ کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ چین ریاض کی جانب سے دکھائے گئے

تحمل اور تنازعات کو پرامن ذرائع سے حل کرنے کے عزم کی قدر کرتا ہے۔وانگ ای نے متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ کے ساتھ ایک علیحدہ فون کال میں اس بات پر بھی زور دیا کہ تنازعات کے دوران عام شہریوں کے تحفظ کی ریڈ لائن کو عبور نہیں کیا جانا چاہیے

اور توانائی کے مراکز سمیت سویلین اہداف کو نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے۔ انہوں نے سمندری جہاز رانی کے راستوں کی حفاظت کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا۔ایک پریس کانفرنس میں ایران کے اتحادیوں، خاص طور پر روس اور چین کے لیے ان کے پیغام کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں

وزیر دفاع نے کہا ان کے پاس ان کے لیے کوئی پیغام نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ یہاں بااثر عنصر نہیں ہیں۔ ہمارا مسئلہ ان کے ساتھ نہیں بلکہ ایران کے ایٹمی عزائم کے ساتھ ہے۔

برطانیہ نے4 ممالک کیلئے سٹوڈنٹ ویزے پر پابندی لگادی
Exit mobile version