Site icon bnnwatch.com

چین میں سونے سے بھری بطخ نے شہری کو امیر بنا دیا

China Golden Duck Discovery

چین میں سونے سے بھری بطخ نے شہری کو امیر بنا دیا

چین میں ایک عجیب و غریب اور انتہائی حیران کن واقعے نے ایک مقامی شخص کو امیر بنا دیا۔چینی میڈیا کے مطابق ایک شخص نے بطخ کو ذبح کیا تو اس کے پیٹ سے سونا نکل آیا، اس واقعے نے مقامی سطح سمیت سوشل میڈیا پر بھی سب کو حیران کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں سال فروری میں چین کے صوبے ہنان میں ایک دیہاتی نے بطخ کو ذبح کیا تو اس کے پیٹ میں سونے کے ذرات موجود تھے۔بطخ کے پیٹ سے ملنے والے ذرات کے ٹیسٹ اور دیگر تحقیق کے بعد ان ذرات کے بارے میں تصدیق ہوئی کہ یہ واقعی سونے کے ہیں، جن کا وزن تقریبا 10 گرام تھا اور ان سب ذرات کی قیمت تقریبا 12 ہزار یوآن 1800 امریکی ڈالرز، پاکستانی 5 لاکھ روپے سے زائد ہے۔

مقامی شخص اور اس کے والد نے اسے واقعے کو خوش قسمتی قرار دیا ہے۔مقامی شخص کا کہنا ہے کہ وہ بطخ سونے کی کان کنی کے لیے مشہور قدیمی علاقے کے قریب پلی بڑھی اور ممکن ہے کہ اس نے وہاں موجود سونے کے ذرات کو مٹی کے ساتھ نگل لیا ہو۔

چینی شخص نے یہ بھی دعوی کیا کہ اس سے پہلے بھی گائوں کے دوسرے لوگوں کو بطخوں کے پیٹ سے سونا ملا تھا لیکن اس سونے کی مقدار اتنی نہیں تھی جتنی اس مرتبہ اسے ملی ہے۔

سوئٹزرلینڈ کا وہ نایاب جوتا جس نے تاریخ کا سب سے بڑا راز فاش کر دیا

Exit mobile version