چین نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کرتے ہوئے دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے چین نے کم عرصے میں 22.13 کلومیٹر طویل شاہراہ او سرنگ بنا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے
ایک رپورٹ کے مطابق چین نے انفراسٹرکچر کے میدان میں ایسا کارنامہ انجام دیا ہے جو ناممکن دکھائی دیتا ہے کیونکہ صوبہ گوئی ژو کے پہاڑی دشوار گزار علاقے میں دو علاقوں کو ملانے کیلئے دیوہیل سرنگ اور شاہراہ قلیل عرصے میں تعمیر کردی ہے نقشے پر یہ محض ایک باریک سی لکیر نظر آتی ہے، جس سفر میں پہلے خطرناک اور پیچیدہ پہاڑی سڑکوں کے باعث گھنٹوں لگتے تھے، اب وہ بہت کم وقت میں طے ہوسکے گا۔
اگرچہ ناروے کی لیئرڈل سرنگ 24.5 کلومیٹر کے ساتھ لمبائی میں اب بھی نمایاں مقام حاصل ہے، مگر چینی منصوبہ تیز رفتار ایکسپریس ٹریفک کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جہاں گاڑیوں اور ٹرکوں کا مسلسل بہاؤ رہے گا۔
سرنگ کا دہانہ باہر سے سادہ لگتا ہے، انجینئرز کی ٹیموں نے برسوں دونوں جانب سے کھدائی کی، ملی میٹر کی درستگی سے تمام زاویے ناپے۔ جہاں ممکن ہوا دیوہیکل بورنگ مشینیں چلیں، سخت چٹان آئی تو دھماکوں اور روایتی ڈرلنگ کا سہارا لیا گیا، انفراسٹرکچر کے عالمی ماہرین نے بھی اس شاہکار پر
حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چین واقعی تعمیراتی ٹیکنالوجی میں دنیا سے بہت آگے نکل چکا ہے
انڈونیشیا میں دنیا کا سب سے لمبا اژدھا دریافت کرلیا گیا
