کینیا میں ماں کی قبر پر سوتے ہوئے بچے کی تصویر نے دل دہلا دیے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک تصویر میں بچہ ماں کی قبر پر لیٹا ہوا دکھائی دے رہا ہے جیسا کہ وہ اپنی ماں کی یاد میں بےچین اور اس کا دل اپنی ماں کے آغوش میں سونے کی خواہش سے لبریز ہے۔وائرل تصویر کو دیکھ کر لوگوں کی آنکھ نم ہوگئی، ہر کوئی ہمدردی و دکھ کے جذبات کا اظہار کر رہا ہے۔موصولہ رپورٹ کے مطابق یہ تصویر کینیا کے گاؤں کی ہے جہاں بچہ اپنی والدہ کی وفات کے بعد قبر پر جا کر سو گیا۔
دنیا میں ہر دسواں شخص انتہائی غریب، 2.3ارب افراد بھوکے سوتے ہیں
مقامی افراد کے مطابق بچہ اپنی ماں کے ساتھ گہری وابستگی رکھتا تھا اور اس کی موت کے بعد شدید صدمے میں ہے۔تصویر میں دکھائی دینے والا منظر اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ کس طرح ماں کی جدائی ایک بچے کے لیے ناقابلِ برداشت ہو سکتی ہے۔سوشل میڈیا صارفین نے اس تصویر کو ’’انتہائی دردناک‘‘ اور ’’دل دہلا دینے والی‘‘ قرار دیا۔ کئی افراد نے لکھا کہ یہ منظر ہمیں یاد دلاتا ہے کہ والدین کی موجودگی بچوں کے لیے کتنی بڑی نعمت ہے۔کچھ صارفین نے مطالبہ کیا کہ بچے کی کفالت کے لیے اقدامات کیے جانے چاہیے۔

