Skip to main contentSkip to footer

ماں کی قبر پر سوتے بچے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

Child Sleeping on Mother’s Grave

ماں کی قبر پر سوتے بچے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

کینیا میں ماں کی قبر پر سوتے ہوئے بچے کی تصویر نے دل دہلا دیے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک تصویر میں بچہ ماں کی قبر پر لیٹا ہوا دکھائی دے رہا ہے جیسا کہ وہ اپنی ماں کی یاد میں بےچین اور اس کا دل اپنی ماں کے آغوش میں سونے کی خواہش سے لبریز ہے۔

وائرل تصویر کو دیکھ کر لوگوں کی آنکھ نم ہوگئی، ہر کوئی ہمدردی و دکھ کے جذبات کا اظہار کر رہا ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق یہ تصویر کینیا کے گاؤں کی ہے جہاں بچہ اپنی والدہ کی وفات کے بعد قبر پر جا کر سو گیا۔

مقامی افراد کے مطابق بچہ اپنی ماں کے ساتھ گہری وابستگی رکھتا تھا اور اس کی موت کے بعد شدید صدمے میں ہے۔

تصویر میں دکھائی دینے والا منظر اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ کس طرح ماں کی جدائی ایک بچے کے لیے ناقابلِ برداشت ہو سکتی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس تصویر کو ’’انتہائی دردناک‘‘ اور ’’دل دہلا دینے والی‘‘ قرار دیا۔ کئی افراد نے لکھا کہ یہ منظر ہمیں یاد دلاتا ہے کہ والدین کی موجودگی بچوں کے لیے کتنی بڑی نعمت ہے۔

کچھ صارفین نے مطالبہ کیا کہ بچے کی کفالت کے لیے اقدامات کیے جانے چاہیے۔

منگولوں کو شکست دینے والا مسلمانوں کا عظیم سپہ سالار رکن الدین بیبرس

Next Post
سونے کی پھر اونچی اڑان، قیمت میں 25000 روپے اضافہ
Previous Post
منگولوں کو شکست دینے والا مسلمانوں کا عظیم سپہ سالار رکن الدین بیبرس