Skip to main contentSkip to footer

چارسدہ کی سبزی منڈی میں فائرنگ، 2افراد جاں بحق

Charsadda Vegetable Market Shooting Incident

چارسدہ کی سبزی منڈی میں فائرنگ، 2افراد جاں بحق

خیبرپختونخواکے ضلع چارسدہ میں سبزی منڈی میں ٹیکس وصولی کے معاملے پر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ پڑانگ کی حدود میں شوگر ملز اراضی پر قائم سبزی منڈی میں پیش آیا جہاں ٹیکس ادائیگی نہ کرنے پر ٹی ایم اے ملازم اور چنگ چی ڈرائیورز کے درمیان تکرار ہوئی جو بعد ازاں فائرنگ میں تبدیل ہوگئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں اعزاز اور صدام پسران ارشاد علی سکنہ شہیدہ بازار پڑانگ موقع پر جاں بحق ہوگئے، دونوں چنگ چی ڈرائیور تھے۔واقعے میں ٹی ایم اے ملازم عمر ولد سمندر سکنہ اسٹیشن شدید زخمی ہوا جسے تشویشناک حالت میں پشاور منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

طورخم بارڈر کھولنے کا فیصلہ، ناصر باغ کیمپ سے انخلا کا کل سے آغاز

Next Post
پاکستان سپرلیگ کا میلہ سجنے کو تیار، کل لاہور اور حیدر آباد میں ٹاکرا
Previous Post
طورخم بارڈر کھولنے کا فیصلہ، ناصر باغ کیمپ سے انخلا کا کل سے آغاز