Skip to main contentSkip to footer

ہوم الون کی کیتھرین اوہارا چل بسیں

Catherine O’Hara Death News

ہوم الون کی کیتھرین اوہارا چل بسیں

ہالی ووڈ کی مشہور زمانہ فلم ’ہوم الون‘ اور ٹی وی سیریز’شِٹس کریک‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ کیتھرین اوہارا چل بسیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کیتھرین اوہارا کی عمر 71 سال تھی انہوں نے اس فلم میں اس شرارتی بچے کی ماں کا یادگار کردار ادا کیا تھا۔

کینیڈا سے تعلق رکھنے والی نامور اداکارہ اور کامیڈین کیتھرین اوہارا کے منیجر نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ مختصر علالت کے بعد دنیائے فانی سے کوچ کرگئیں، تاہم مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

فلم ’ہوم الون‘ میں بچے کا مرکزی کردار ادا کرنے والے معروف اداکار میکالے کلکن نے اپنی ساتھی اداکارہ اور فلمی ماں کیتھرین اوہارا کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے، میکالے کلکن نے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

دنیا کا خاتمہ قریب؟ آرماگیڈن نے نئی پیشن گوئی کردی

Next Post
سونے کی قیمت میں مزید کمی، قیمت 5 لاکھ 11 ہزار ہوگئی
Previous Post
سرمایہ کاروں کے اربوں ڈوب گئے، سونا ایک دن میں 35000 روپے سستا