Skip to main contentSkip to footer

بھینسوں کے گوبر پر ٹیکس سے4کروڑ روپے ماہانہ آمدن ہوگی، شہزاد اکبر

buffalo dung tax Pakistan revenue

پی ٹی آئی رہنما اور سابق مشیر احتساب شہزاداکبر نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کو بھینسوں کے گوبر پر ٹیکس کی مد میں ساڑھے 4کروڑ روپے ماہانہ  آمدن ہوگی۔ پنجاب حکومت کے بھینسوں کے گوبر پر ٹیکس لگانے کے فیصلے پر ردعمل  دیتے ہوئے انہوں نے کہا پنجاب حکومت نے بھینسوں کے گوبرپر30روپے روزانہ ٹیکس وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے،

ایک محتاط اندازے کے مطابق 50ہزار سے زائد بھینسیں صرف لاہور میں ہیں،شروع میں یہ لاہور میں ہی ٹیکس وصول کیا جائے گا، ٹیکس بھینسوں کا گوبر اٹھانے کی مد میں وصول کیا جائے گا، گوبر بائیو گیس پروڈکشن میں بھی استعمال کیا جاتا ہے اور گوالے اس بات سے اتفاق بھی کر چکے ہیں۔

پاکستان جنگ سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے والا ملک بن گیا

Next Post
اے آئی کی غلطی، عمر رسیدہ خاتون کو 6ماہ جیل میں گزارنے پڑ گئے
Previous Post
سائیکل پر دنیا کی سیر کو نکلا جرمن شہری اسلام آباد پہنچتے ہی لٹ گیا