Skip to main contentSkip to footer

بنگلہ دیش ٹیم ورلڈ کپ کیلئے بھارت نہ جانے کے فیصلے پر قائم

Bangladesh Team India Refusal

بنگلہ دیش ٹیم ورلڈ کپ کیلئے بھارت نہ جانے کے فیصلے پر قائم

سیکیورٹی خدشات کے باعث بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلنے بھارت نہیں جائے گی۔

آج بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا اجلاس ڈھاکا میں ہوا جس میں کرکٹرز نے شرکت کی۔ اجلاس ختم ہونے کے بعد میڈیا کو فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے مشیر کھیل نے بتایا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے اپنی ٹیم کو بھارت نہیں بھیجیں گے۔

مشیر کھیل آصف نذرل نے واضح طور پر کہا کہ ہمارے تحفظات حقیقی اور درست ہیں لیکن آئی سی سی نے تسلیم نہیں کیے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی اور بھارت نے ہمارے ساتھ انصاف نہیں کیا۔ ہم بھارت جانے سے متعلق اپنا فیصلہ تبدیل نہیں کریں گے۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام نے کہا کہ آئی سی سی میٹنگ میں کچھ باتیں سن کر حیران اور پریشان ہو گیا۔ کرکٹ کی عالمی تنظیم 20 کروڑ تماشائیوں کو ورلڈ کپ سے محروم کر رہی ہے۔ ہم اپنا موقف دوبارہ آئی سی سی کو پیش کریں گے۔

گزشتہ روز آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں بنگلہ دیش کی جانب سے اپنے میچز سری لنکا منتقل کرنے کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ بنگلہ دیش ٹیم کے میچز بھارت سے منتقل نہیں کیے جائیں گے اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو اس حوالے سے فیصلہ کرنے کے لیے ایک دن کی مہلت دی تھی۔

واضح رہے کہ ہندو انتہا پسند جماعت کی ایما اور مودی سرکار کے حکم پر بنگلہ دیشی پیسرز مستیفض الرحمان کو آئی پی ایل سے نکالا گیا تھا اور وہاں بنگلہ دیش مخالف احتجاج ہوا تھا، جس کے بعد بی سی بی نے اپنی ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ کرتے ہوئے آئی سی سی کو اپنے میچز سری لنکا منتقل کرنے کی درخواست کی تھی۔

فیفا کے صدر جیانی انفنٹینو کا جلد دورہ پاکستان کا اعلان

Next Post
امریکہ نے ایران کی جانب بڑی فوج بھیج دی
Previous Post
وہ ایک تصویر جو امریکیوں کی جگ ہنسائی کا سبب بن گئی