ضلع باجوڑ میں دلخراش واقعہ پیش آیا ہے، تھانہ لوئی سم کی حدود ماندل ڈاگ لم شاہ میں رسول خان ولد ایثار خان کے گھر کی چھت اچانک گرنے سے موقع پر موجودایک بچی اور تین خواتین جاں بحق ہو گئیں۔ خواتین اور بچی ملبے تلے دب گئی تھیں جنہیں ریسکیو اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے نکال لیا تاہم تمام خواتین دم توڑ گئیں
ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق ملبے کے نیچے 5 افراد دب گئے تھے، تاہم ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو ملبے سے نکالا، اور ابتدائی طور پر سی پی آر فراہم کرتے ہوئے تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال خار منتقل کیا، جہاں پر ڈاکٹروں نے تین خواتین اور ایک بچی کی جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی۔
گھر کی چھت گرنے سے جاںبحق ہونیوالوں میں 35 سالہ رابیل منون بی بی زوجہ رسول خان، 60 سالہ زمہری بی بی زوجہ رحمت شاہ، 60 سالہ جوہر بی بی زوجہ عبداللہ جان 2 سالہ بچی طفلہ انیسہ بی بی دختر عزیز شامل ہیں۔

