Site icon bnnwatch.com

انٹرنیٹ کی دنیا کا انقلابی سرچ انجن آسک ڈاٹ کام 30 سال بعد بند

انٹرنیٹ کی دنیا کا انقلابی سرچ انجن آسک ڈاٹ کام 30 سال بعد بند

انٹرنیٹ کی دنیا کا انقلابی سرچ انجن  آسک ڈاٹ کام تقریبا 30 سال بعد باضابطہ طور پر بند کر دیا گیا ۔انٹرنیٹ کے شروع کے دور میں یہ منفرد پلیٹ فارم آسک ڈاٹ کام 1996 میں گوگل سے بھی پہلے کے نام سے مشہور ہوا تھا۔

اس سرچ انجن کی خاص بات یہ تھی کہ صارفین قدرتی زبان اور کلیدی الفاظ استعمال کرتے ہوئے سوال کی شکل میں اپنی تلاش درج کر سکتے تھے۔2006 میں سرچ انجن کے نام سے  کو ہٹا دیا گیا کیونکہ یہ دیگر سرچ انجنز کا مقابلہ نہیں کر پا رہا تھا، جس کے بعد ویب سائٹ کو ری برانڈ کر کے آسک ڈاٹ کام بنا دیا گیا اور اب یہ ویب سائٹ باضابطہ طور پر بند کر دی گئی ہے۔

انٹر ایکٹیو کارپوریشن (آئی اے سی) جو 2005 سے آسک ڈاٹ کام کی مالک تھی، نے ایک بیان میں کہا کہ ہر عظیم تلاش کا ایک اختتام ہوتا ہے۔آئی اے سی نے کہا کہ جیسے جیسے کمپنی اپنی توجہ مزید مرکوز کر رہی ہے، اس نے اپنے سرچ بزنس کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں آسک ڈاٹ کام بھی شامل ہے۔

ادارے نے کہا کہ دنیا بھر کے سوالات کے 25 سال تک جواب دینے کے بعد آسک ڈاٹ کام یکم مئی 2026 کو باضابطہ طور پر بند کر دیا گیا۔ کمپنی ان لاکھوں صارفین کی شکر گزار ہے جنہوں نے اس پر اعتماد کیا۔ ہم ان انجینئرز، ڈیزائنرز اور ٹیموں کے بھی ممنون ہیں جنہوں نے دہائیوں تک آسک ڈاٹ کام  کو بنایا اور سنبھالا۔

 

سی این این کے بانی اور صاف گو میڈیا ٹائیکون ٹیڈ ٹرنر انتقال کر گئے

 
Exit mobile version