Site icon bnnwatch.com

علی امین گنڈاپور دوبارہ وزیراعلیٰ بننے کیلئے سرگرم ،پشاور میں براجمان

علی امین گنڈاپور دوبارہ وزیر اعلی بننے کیلئے سرگرم ،پشاور میں براجمان

سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور دوبارہ وزیرِاعلیٰ بننے کیلئے سرگرم ہوگئے ہیں۔ میڈیارپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے پشاور میں مستقل قیام کر لیا اور آئندہ سیاسی حکمت عملی پر سرگرم مشاورت کر رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور وزارتِ اعلی کی کرسی دوبارہ حاصل کرنے کیلئے سیاسی رابطوں اور مشاورت میں مصروف ہیں۔ اس مقصد کیلئے پارٹی کے اندر مختلف رہنمائوں سے بھی رابطے کیے جا رہے ہیں تاکہ آئندہ کے لائحہ عمل پر اتفاقِ رائے پیدا کیا جا سکے۔ ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور کی سیاسی حکمت عملی کا اہم حصہ بیرسٹر سیف کی پارٹی بانی سے متوقع ملاقات کو قرار دیا جا رہا ہے۔

پارٹی قیادت سے اس ملاقات کے نتائج کا بے چینی سے انتظار کیا جا رہا ہے، کیونکہ اس کے بعد صوبے کی سیاسی صورتحال میں اہم پیش رفت متوقع سمجھی جا رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور بیرسٹر سیف کے ذریعے سیاسی صورتحال اپنے حق میں موڑنے کی کوشش کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں مختلف آپشنز پر غور جاری ہے۔  ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور نے موجودہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کیخلاف بھی سوشل میڈیا محاذ کھول دیا ہے اور دونوں کے درمیان جاری چپقلش تب واضح ہوگئی جب خیبرپختونخوا اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے دوران

افغان شہریوں کی گرفتاری کا حکم، ملک گیر کریک ڈائون کی تیاری

 

دونوں رہنمائوں نے ایوان میں موجود ہونے کے باوجود نہ ایک دوسرے سے مصافحہ کیا نہ ہی ایک دوسرے سے ملاقات کی، سیاسی حلقوں کے مطابق سہیل آفریدی بھی علی امین گنڈاپور کی چالوں سے واقف ہیں اور کئی مقامات پر برملا اس کا اظہار بھی کرچکے ہیں ، ایک جلسے کے دوران بھی انہوں نے واضح الفاظ میں کہا تھا کہ میری سیٹ کے پیچھے پڑے لوگ قوم سے مخلص نہیں، ہمارا مقصد کرسی نہیں بانی چیئرمین عمران خان کی جلد از جلد رہائی ہے۔ 

سیاسی حلقوں کے مطابق سہیل آفریدی کو بھی اس بات کا ادراک ہوچکا ہے جلد یا بدیر ان سے سیٹ چھین لی جائے گی تاہم اس سلسلے میں وہ بانی چیئرمین عمران خان کے حکم کا انتظار کریں گے۔

 

فرانسیسی خاتون جس شوہر کا سہارا بنی، اسی نے پاکستان لا کر قیدی بنا دیا
Exit mobile version