ملک بھر میں افغان مہاجرین کی گرفتاری کے حوالے سے دی گئی ڈیڈلائن میں صرف 4 روز باقی رہ گئے ، 10 جولائی سے ملک بھر میں موجود افغان مہاجرین کی گرفتاری اور ملک بدری کے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں، خیبرپختونخوا پولیس کو گرفتاری کیلئے ایف سی کی بھی معاونت حاصل ہوگی؎
جبکہ جعلی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بنا کر غیرقانونی طورپر ملک میں رہائش پذیر افغان مہاجرین کیخلاف آپریشن کیلئے پاک فوج کی مدد حاصل کی جائیگی
وفاقی وزارت داخلہ کی ہدایت کے مطابق 10 جولائی کے بعد بغیر درست ویزا یا قانونی دستاویزات کے پاکستان میں موجود کسی بھی افغان شہری کو فوری گرفتار کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا میں اس کارروائی کے لیے پولیس کے ساتھ فرنٹیئر کور (ایف سی) کے اہلکار بھی تعینات کیے جائیں گے
تاکہ غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کی گرفتاری اور منتقلی کا عمل مؤثر انداز میں مکمل کیا جا سکے۔
اطلاعات کے مطابق 10 جولائی کے بعد جہاں بھی غیر قانونی افغان شہری پائے گئے انہیں گرفتار کرکے لنڈی کوتل ٹرانزٹ سینٹر منتقل کیا جائے گا، جہاں ضروری کارروائی مکمل ہونے کے بعد انہیں طورخم کے راستے افغانستان ڈی پورٹ کیا جائے گا۔
دوسری جانب عدالت کی جانب سے بھی افغان شہریوں کو مزید ریلیف یا اسٹے آرڈر دینے سے انکار کیے جانے کے بعد حکومتی فیصلے پر عمل درآمد کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ غیر قانونی افغان شہریوں کے لیے جعلی شناختی کارڈ اور دیگر سرکاری دستاویزات تیار کرنے والے عناصر کے خلاف بھی بڑے پیمانے پر کارروائی کی جائے گی۔ اس سلسلے میں حساس اداروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ نگرانی میں خصوصی آپریشن کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔
وزارت داخلہ نے تمام صوبائی حکومتوں، ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی ہے کہ 10 جولائی سے جاری ہونے والے آپریشن پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے جبکہ 11 جولائی سے روزانہ کی بنیاد پر کارروائی کی رپورٹ بھی وفاق کو ارسال کی جائے گی۔
دوسری جانب بنوں میں ڈیڈلائن سے قبل ہی افغان مہاجرین کی گرفتاریاں شروع کردی گئی ہیں اور پیر کے روز سے شروع ہونیوالے آپریشن میں 30 افغان شہریوں کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا گیا ہے جنہیں جلد لنڈی کوتل ٹرانزٹ سینٹر منتقل کیا جائیگا۔
مون سون نے خطرناک رخ اختیار کر لیا، آئندہ ہفتے کیلئے الرٹ جاری
وزارت داخلہ کی جانب سے ملک بھر میں موجود تمام افغان مہاجرین کو جلد از جلد ملک چھوڑنے اور گرفتاری سے بچنے کیلئے ڈیڈ لائن سے قبل ازخود ٹرانزٹ سنٹر پہنچنے کی ہدایت کی ہے جہاں ان کے بائیومیٹرک اور سفری دستاویزات بنا کر باعزت طریقے سے ڈی پورٹ کردیا جائیگا
بی فار یو متاثرین 1 سال بعد بھی نیب سے رقوم کی واپسی کے منتظر
