Skip to main contentSkip to footer

ایبٹ آباد اور ملتان نے میچز جیت لئے، کراچی اور لاہور کو شکست

Abbottabad Multan T20 Wins

ایبٹ آباد اور ملتان نے میچز جیت لئے، کراچی اور لاہور کو شکست

 

ایبٹ آباد اور ملتان نے اے بی ایس ڈویلپرز نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے چوتھے روز گروپ بی کے میچز میں کامیابی حاصل کی۔ ایبٹ آباد نے لگاتار دوسری بار 200 سے زائد رنز کے ہدف کا کامیاب تعاقب کرتے ہوئے کراچی بلوز کو شکست دی، جبکہ ملتان نے دفاعی چیمپئن لاہور بلوز کو تین رنز سے ہرا کر ٹورنامنٹ میں اپنی پہلی فتح حاصل کی۔؎

Abbottabad Multan T20 Wins

ٹاس جیتنے کے بعد ایبٹ آباد نے کراچی بلوز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ کراچی بلوز نے مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے۔ اوپننگ بلے باز احسان علی نے 36 گیندوں پر سات چوکے اور چار چھکے کی مدد سے 67 رنز بنائے جبکہ جہانزیب سلطان نے 29 گیندوں میں دو چوکے اور تین چھکے لگا کر 42 رنز کی اننگز کھیلی۔ عثمان خان نے سات چوکوں کے ساتھ 25 گیندوں پر 39 رنز اسکور کیے۔ سعد بیگ 26 رنز پر فاسٹ بائولر ارشد اقبال کا شکار ہوئے۔

ایبٹ آباد کی جانب سے شاداب خان نے چار اوورز میں 32 رنز کے عوض دونوں اوپننگ بلے بازوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں ایبٹ آباد کی پہلی وکٹ 18 رنز پر گرنے کے بعد کامران غلام اور شاہ زیب خان نے 115 رنز کی برق رفتار شراکت قائم کی۔

Abbottabad Multan T20 Wins

شاہ زیب خان نے 38 گیندوں پر 11 چوکے اور تین چھکے کی مدد سے 75 رنز بنائے، جبکہ کامران غلام 42 گیندوں پر 11 چوکے اور دو چھکے لگا کر ناقابل شکست 81 رنز پر رکے۔ خوشدل شاہ نے 16 گیندوں پر چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 38 رنز بنا کر ایبٹ آباد کو 202 رنز کا ہدف 16.4 اوورز میں حاصل کرنے میں مدد دی۔

دوسرے میچ میں ملتان نے دفاعی چیمپئن لاہور بلوز کو سخت مقابلے کے بعد تین رنز سے شکست دی۔ ملتان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بنائے۔ پانچویں نمبر کے بلے باز محمد شہزاد نے 40 گیندوں پر 54 رنز اسکور کیے، جو کہ ان کی لگاتار دوسری نصف سنچری تھی۔ عرفات منہاس، عامر یامین اور وسیم اکرم جونیئر نے دھواں دھار بیٹنگ کی، جس سے ٹیم نے مضبوط اسکور قائم کیا۔

لاہور بلوز کی جانب سے اوپننگ بلے باز عمر صدیق نے 51 گیندوں پر 91 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس میں 13 چوکے اور تین چھکے شامل تھے، لیکن وہ انیسویں اوور میں آئوٹ ہوگئے۔ چھٹے نمبر کے بلے باز علی رزاق نے 26 گیندوں پر دو چوکے اور چار چھکے لگا کر 45 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلیں، لیکن وہ عامر یامین کا شکار بن گئے۔

ملتان کی جانب سے عرفات منہاس اور سراج الدین نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ موہیر سعید اور عامر یامین نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

 

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ، کراچی اور لاہور وائٹس کی کامیابی

Next Post
ناسا کا خلائی جہاز 14سال بعد واپسی کے قریب، ملبہ زمین پر گرے گا
Previous Post
دنیا کی معمر ترین گھوڑی نے عالمی ریکارڈ قائم کردیا